ویڈیو ظاہر کریں ( 276 - 300 مجموعہ میں سے: 1652 )
2012-12-21
زیر نظر ویڈیو میں عمل کےقبولیت کی شرطوں میں سے پہلی شرط اخلاص کا بیان ہے۔
روزہ کو توڑنے والی چیزیں(اردو)
2012-12-21
زیر نظر ویڈیوں میں کتاب وسنت کی روشنی میں روزہ ٹوڑنے والی چیزوں کا مختصرا بیان ہے۔
غيبت(اردو)
2012-12-21
زیر نظر ویڈیو میں غیبت کا مفہوم اور معاشرہ میں اسکی خطرناکی کا اختصار کے ساتھ تذکرہ کیا گیا ہے۔
يزید بن معاویہ کون؟(اردو)
2012-11-21
یزید بن معاویہ کون ؟:
یزید بن معاویہ کے بارے میں لوگ مختلف قسم کے افراط وتفریط کا شکار ہیں، بعض تو اسے کافروفاسق قرار دیتے ہیں ،اور بعض اس سے محبت ورضامندی کا اظہار کرتے ہیں، مگر اہل سنت و الجماعت کا اس سلسلہ میں درمیانہ موقف ہے ،وہ اسطرح کہ نہ تو اس سے محبت کا دعوی کرتے ہیں اور نہ ہی اسے برا بھلا کہتے ہیں بلکہ اسے دیگر خلفائے بنوامیہ کی طرح ایک عام خلیفہ سمجھتے ہیں اور اسکے معاملہ کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں۔
ویڈیو مذکور میں شیخ مقصود الحسن فیضی –حفظہ اللہ- نے اسی سلسلہ میں نہایت ہی علمی وتحقیقی خطاب پیش فرمایا ہے جس سے یزید کے سلسلہ میں شیعی ورافضی روایات کے سبب پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔ نہایت ہی مفید خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

يزید بن معاویہ کون؟ - 3(اردو)
2012-11-21
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ 3)
اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے:
وفاتِ یزید ، کربلا کے بعد اسلام کے زندہ ہونے کا دعوی اور اسکی حقیقت، کیایزید نام رکہنا درست ہے؟ کیا یزید کو "رحمه الله " کہنا درست ہے؟ وغیرہ۔۔۔

يزید بن معاویہ کون؟ - 2(اردو)
2012-11-21
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ دوم)
اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے:
کیا یزید حسینؓ کا قاتل تھا؟ اگر یزید حسینؓ کا قاتل نہیں تھا تو کیا وہ انکی قتل پر خوش تھا؟ حسینؓ کے قتل پر یزید کا موقف ، عبد اللہ بن زبیرؓ کا حسینؓ کی وفات کے بعد مکہ میں خلافت کا دعوی ، اہل مدینہ کا یزید کے خلاف عَلم بغاوت بلند کرنا، کبار صحابہ کا اہل مدینہ سے یزید کی بیعت نہ توڑنے کی اپیل، اہل مدینہ کے انکار پر یزید کا اعلانِ جنگ ، اہل مدینہ سے قتال پر یزید کا افسوس اور انہیں عطیات کی بوچھار، کیا یزید شرابی اور نماز کا تارک تھا؟ یزید کی مذمت میں وارد روایات کی تحقیق، یزید کے سلسلہ میں اہل سنت والجماعت کا موقف۔

يزید بن معاویہ کون؟ - 1(اردو)
2012-11-21
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ اول)
اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے:
1- مُردوں کے سلسلے میں اہل سنت والجماعت کا موقف
2-صحابہ کرام کے درمیان رونما ہونے والے اختلافات کے سلسلے میں اہل سنت والجماعت کا موقف
3-تاریخی روایات کی تحقیق وتفتیش
4- یزید کی پیدائش، اسکی خلافت ، حسین رضی اللہ عنہ کا یزید کی بیعت سے انکار، اہل کوفہ کی دعوت پر حسین رضی اللہ عنہ کا کوفہ جانے پر اصرار، سانحہ کربلاء اور حسین رضی اللہ عنہ کا اہل کوفہ کے ہاتھوں بے دردی سے قتل۔

زیر نظر ویڈیو میں شیخ مقصود الحسن فيضى –حفظہ اللہ- نے ماہ محرم کی اہمیت وفضیلت کا تذکرہ فرما کر اس ماہ میں اور خاص طور سے اسکی دسویں تاریخ کو نام نہاد مسلمانوں کی طرف سے کئے جانے والے شرکیہ ومبتدعانہ رسوم واعمال کی سختی سے مذمت کی ہے-
2012-11-21
جسطرح قرآن مجيد كي تفسيروتعبير نبي صلى الله عليه وسلم کی سیرت طیبہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی تعبیروتکمیل اور بقا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل وکردار کے بغیر ممکن نہیں’ کیونکہ صحابہ کرام ہی رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے علم کے وارث’آپ کے سفیر اور آپ کے مبلغ ہیں’ سارا دین انہیں کے توسط سے امت کے پاس پہنچا اور وہ پوری امت کے محسن ہیں. امام ابوبكر الآجري رحمه الله نے بسند حسن امام حسن بصری رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا:"وہ محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے اصحاب تھے وہ اس امت کے سب سے زیادہ نیک دل’ سب سے زیادہ گہرا علم رکھنے والے اور سب سے کم تکلّف کرنے والے تھے’ وہ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ تعالى نے اپنے دین کو سرفراز کرنے اور اپنے نبی کی صحبت کیلئے منتخب کیا’ انکے اخلاق واطوار کو اختیارکرو’ ربِ کعبہ کی قسم وہ صراطِ مستقیم پر تھے-" (کتاب الشریعة: (1/1686).
یہ رُتبہ بلند ملا جسکو مل گیا
ہرمُدّعى کے واسطے دار و رَسَن کہاں
ویڈیو مذکورمیں شیخ عبدالمجید بن عبد الوہاب مدنی -حفظہ اللہ- نے انہی نفوس قدسیہ کے مقام ومرتبہ کو اجاگرکرکے ان سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیا ہے،اوران ميں سے بعض کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے فکر کی کجی اور زیع کو بھی طشت ازبام کیا ہے، نہایت ہی مؤثر ووقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

سفرِ مدینہ کی تیّاری(اردو)
2012-10-15
زیر نظرویڈیو میں محترمہ ڈاکٹرفرحت ہاشمی –حفظها الله – نے مدینہ منورہ کی عظمت وتقدّس کا شاندارتذکرہ فرماکر سفر مدینہ کا قصد کرنے والےحجّاج کرام کیلئے چند اہم ومفید نصیحتیں بیان فرمائی ہیں۔ (واضح رہے کہ سفر مدینہ سے حج کا کوئی تعلّق نہیں، لیکن موقع کوغنیمت جانتے ہوئے اسکا سفر مستحب ہے واجب نہیں۔ البتّہ خاکِ مدینہ سے شفا یابی کا تصوّر، اور اہل مدینہ والوں کی بروزِ قیامت سب سے پہلے سفارش والی حدیث کی صحت محلّ نظر ہے۔ واللہ علم بالصواب۔ ش۔ر)
سفرِ حج کی تیاری(اردو)
2012-10-15
زیر نظرویڈیو میں محترمہ ڈاکٹرفرحت ہاشمی –حفظها الله – نے سفرحج پر جانے سے پہلے حجاج کرام کیلئے چند اہم ومفید نصیحتیں پیش فرمائی ہیں،جن میں اخلاص، رزق حلال، اور تقوی زادِ راہ سب سے اہم ہے۔
2012-10-15
زیر نظر ویڈیو میں محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی –حفظها الله- نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس ایام کی اہمیت وفضیلت اور اس میں کئے جانے والے اعمال صالحہ کو کتاب وسنت کی روشنی میں پیش اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے۔
2012-10-13
زیرنظرویڈیو میں شیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی - حفظہ اللہ- نےاتباع سنت کا حقیقی مفہوم اوراسکی اہمیت و فضیلت کا تذکرہ کرکے اسکی پیروی کولازم قراردیا ہے اور مذہبی تعصّب اور آباء واجداد کی اندھی تقلید وغیرہ سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ نہایت ہی مؤثر اوروقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں ۔
تقوی زادِ راہ(اردو)
2012-10-13
زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظہ اللہ – نے تقوی کا حقیقی مفہوم،تقوی کی اہمیت وفضیلت، ، متقی کی پہچان ، تقوی کے ثمرات ونتائج اور تقوی کے تقاضے وغیرہ سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی مؤثر وقیع خطاب فرمایا ہے۔
2012-10-01
زیرنظرویڈیو میں شیخ عبدالأحد بن عبدالقدوس- حفظہ اللہ- نے نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی عظمتِ شان کاعمدہ تذکرہ فرما کر اھل یوروپ کی طرف سے اسلام اور پیغمراسلام کی شان میں گستاخانہ فلم نشر کرنےکی شدت سے مذمّت کی ہے۔ساتھ ہی ساتھ اس توہین آمیز عمل کے اسباب کا بھی تذکرہ کیا ھے، اورایسے موقع پر تمام مسلمانوں سے صبروضبط اورتحمّل سے کام لینے کی درخواست کی ھے،اورزیادہ سے زیادہ آپ صلى الله عليه وسلم کی سنت کو زندہ کرنے اور آپ سے سچّی محبت کا اظہار فرمانے کی تاکید کی ہےـ
اسلام كا تعارف(اردو)
2012-10-01
اسلام کا تعارف: اسلام ایک مکمّل الہی دین ہےجو قیامت تک دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کی سعادت ورحمت کا سبب ہے۔ یہ تمام انسانوں کو توحید خالص کی طرف دعوت دیتا ہے اورشرک وبدعت سے بچنے کوواجب قرار دیتا ہے۔ یہ افراط وتفریط اورغلووجفا سے پاک معتدل دین ہے، جو لوگوں کو اخلاق فاضلہ،صفاتِ حمیدہ ،سخاوت وکرم، عفوودرگزر،محبت ووفاداری،صدق وسچائی، صبراوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے، ظلم وزیادتی،شدت پسندی اوردہشتگردی سے روکتا ہے۔ ویڈیومذکور میں اسلام کا تعارف اور اسکی اچّھائیوں کا نہایت ہی شاندار تذکرہ پیش کیا گیا ہے
2012-10-01
ذہنی پریشانی( Depression) سے کیسےنجات پائیں؟: آج کے دور میں انسان جتنی مادّی ترقی کرتا چلا جارہا ہے اتنا ہی طرح طرح کے مسائل میں گھرتا چلا جارہا ہے۔ آج کے دور میں انسان کو پیش آنے والی پریشانیاں یا بیماریوں میں سے ایک اہم ترین بیماری جسے آپ روحانی بیماری کہ سکتے ہیں وہ ہے ڈپریشن۔ توآئیے ہم معلوم کرتے ہیں کہ ڈپریشن کیا ہے؟ ڈ پریشن کیوں پیدا ہوتا ہے؟ اسکے کیا عوارض ہیں؟ ڈپریشن سے کیسے نجات پایا جا سکتا ہے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں ـ
2012-09-24
مشاہدین کرام! عام طورسے لوگ واقعہ اسراء ومعراج کے سلسلے میں افراط وتفریط کا شکارہیں اوراس سلسلے میں بہت ساری ضعیف وموضوع روایات اورباطل افسانے وقصص کا سہارا لے کرواقعہ اسراء ومعراج کی اصل حقیقت کو عوام سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے. ویڈیومذکورمیں فاضل خطیب شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظه الله - نے قرآن وسنت اور صحیح اسلامی تاریخ کی روشنی میں معجزہ معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اصل حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
2012-09-24
زیرنظرویڈیومیں نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی شان میں مضحکہ خیزکارٹون اور فیلم بنانے والوں کی مذمت کی گئی ہے، اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم شہوت پرست اور دہشت گرد نہ تھے،بلکہ آ پ صلى الله عليه وسلم سراپا رحمت کے مجسّم تھےـ آپ کی رحمت صرف انسانوں اور دوستوں کے ساتھ خاص نہ تھی بلکہ دشمنوں اورحیوانوں کے ساتھ بھی عام تھی ـ
2012-09-02
کیا وسیلہ کے بغیردعا قبول نہیں ہوتی؟: ویڈیو مذکورمیں شیخ سید توصیف الرحمن راشدی –حفظہ اللہ- نےٍ نہایت ہی سختی سے ان لوگوں کی تردید فرمائی ہے جو اللہ سے دعا وپکارکے وقت کسی نبی، فرشتہ، پیر،اور مردہ وغیرہ کا وسیلہ پکڑتے ہیں.اورصرف رب العالمین سے ڈائرکٹ دعا کرنے کو واجب قراردیا ہے. نہایت ہی مؤثربیان ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
2012-06-16
اسلام ہی انسانیت کیلئے مناسب کیوں؟ اسلام کی وہ دس کیا خوبیاں یا خصوصیات ہیں جس کی بنیاد پرہم کہ سکتے ہیں کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو پوری انسانیت کیلئے مناسب ہے چاہے انسان ہوں یا جنات.
ان خصوصیات کی جانکاری کیلئے حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ کی اس مفید ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
ان خصوصیات کی جانکاری کیلئے حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ کی اس مفید ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
اللہ کہاں ہے؟(اردو)
2012-05-24
حلولیوں واتحادیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالى ہرجگہ موجود ہے اور ہرچیزمیں حلول فرماتا ہے اور وہ ہرچیزکی حقیقت ہے اور یہ دنیا حقیقت میں اللہ ہی کا مظہرہے. جبکہ یہ عقیدہ تمام مسلمان فرقوں کے نزدیک صریح کفرہے.اوراتحادی وحلولی مذہب کی اصل ہندوستان کے بدھسٹوں اور مجوس سے ملتى ہے جو بعد میں بعض اسلام کی طرف نسبت کرنے والے مسلمانوں مثلا: ابن عربی ،ابن فارض، تلمسانی ،ابن سبعین اوران کے ہم مشرب لوگوں کی طرف منتقل ہوگیا .جبکہ رب العالمین نے وحی کے ذریعہ ہمیں باخبرکیا ہے کہ وہ عرش پرمستوی ہے اوراپنے علم کے اعتبارسے ہرچیزکومحیط ہے.اوراس عقیدہ کا انکاروہی شخص کرسکتا ہے جسکی عقل ماری گئی ہے اور جسکی فطرت مسخ ہوچکی ہے
2012-05-24
فرض نماز کے بعد نمازیوں کے چاراحوال ہیں:
1-سلام کے بعد فوراً مسجد سے باہرنکل جانا
2-سلام کے بعد فوراً سنت پڑھنے لگنا
3-سلام کے بعد فوراً سرپرہاتھ رکھکریاقویّ یاقویّ کا ورد گیارہ بارلگانا
4-سلام کے بعد امام کے اجتماعی دعا مانگنے کا انتظارکرنا
لیکن کیا یہ اعمال سنت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں یا اسکے مخالف؟ ان سب سوالوں کا تشفی بخش جواب جاننے کیلئے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.

حقیقتِ وسیلہ(اردو)
2012-05-23
وسیلہ کا معنى ومفہوم کیا ہے؟ وسیلہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ مشروع وغیرمشروع وسیلہ کیا ہیں؟ قرآن وحدیث میں وسیلہ کن معنوں میں استعمال ہوا ہے؟ کیا وسیلہ اختیار کرنا ضروری ہے؟ وسیلہ سے متعلق کیا شبہات ہیں؟ وسیلہ سے متعلق ضعیف وخودساختہ روایات وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کیلئے شیخ عطاء الرحمن سعیدی وشیخ عبدالہادی مدنی حفظہما اللہ کے سوال وجواب پرمشتمل اس ویڈیوکا ضرور مشاہدہ فرمائیں-
محاسبہ نفس(اردو)
2012-05-02
اللہ کے نزدیک سب سے کامیاب وہوشیار وہ شخص ہے جو نفس کا محاسبہ کرتا ہے اور نفسانی خواہشات کی اتباع وپیروی سے باز رھتا ہے تاکہ بروز قیامت محاسبہ الہی سے بچ سکے. ویڈیو مذکورمیں محاسبہ نفس کی طرف دعوت دے کراسکی اصلاح وتزکیے کا حکم دیا گیا ہے.