ویڈیو ظاہر کریں ( 301 - 325 مجموعہ میں سے: 1653 )
محاسبہ نفس(اردو)
2012-05-02
اللہ کے نزدیک سب سے کامیاب وہوشیار وہ شخص ہے جو نفس کا محاسبہ کرتا ہے اور نفسانی خواہشات کی اتباع وپیروی سے باز رھتا ہے تاکہ بروز قیامت محاسبہ الہی سے بچ سکے. ویڈیو مذکورمیں محاسبہ نفس کی طرف دعوت دے کراسکی اصلاح وتزکیے کا حکم دیا گیا ہے.
جنّت کی بہاریں(اردو)
2012-05-01
نبي كريم صلى الله عليہ وسلم نےفرمایا کہ اللہ تعالى فرماتا ہے :کہ میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ کچھ تیار کررکھا ہے جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا’ نہ کسی بشر کے دل میں اسکا خیال گزرا (بخاری). ویڈیو مذکور میں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے جنت کا حقيقى مفہوم بیان کرکے جنت کی پربہار نعمتوں کا نہایت ہی دلکش وحسین اسلوب میں تذکرہ کیا ہے’ ساتھ ہی ساتھ ان نعمتوں کے حصول کے شرائط واسباب وغیرہ کو بھی تفصیلا بیان کیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
جہنّم سے بچو(اردو)
2012-05-01
جہنم کیا ہے؟ جہنم کے کیا اوصاف ہیں؟ جہنم میں لیجانےٍ والے اعمال کیا ہیں؟جہنم کے مستحقین کون ہیں؟ جہنم سے کیسے بچا جائے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کیلئے شيخ عطاء الرحمن سعيدى حفظه الله کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
2012-04-12
سود کا معنى ومفہوم کیا ہے؟ سود کی قسمیں کیا ہیں؟ سود کے نقصانات کیا ہیں؟ سود کو اسلام نے کیوں حرام قراردیا ہے؟ سود پر مبنی معاشی نظام ومظالم سے نپٹنے کے طریقے کیا ہیں ؟ اسکے علاوہ سود سے متعلق دیگرمفید معلومات کیلئے شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ کی اس اہم ویڈیوکا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
آؤ کامیابی کى طرف(اردو)
2012-04-11
زیرنظرویڈیومیں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں نماز کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اس پرمداومت ومحافظت کرنے کی تاکید کی ہے. اوراسکے اندرسستی ولا پرواہی برتنے سے منع فرمایا ہے. نہایت ہی مؤثرخطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
توحید کی اہمیت(اردو)
2012-03-05
زیرنظر ویڈیو میں مولانا جرجیس انصاری حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ اسلوب میں توحید کی اہمیت وحقيقت کو مختلف مذاہب وادیان کی روشنی میں واضح کرنے کی کوشش کی ہے.
2012-03-05
درودوسلام کا حقیقی مفہوم کیا ہے؟ درودوسلام کی کیا فضیلت واہمیت ہے؟ درود ابراہیمی کیا ہے؟ خود ساختہ درود(درود تنجینا’درودتاج’درودلکھی’درود رضویہ وغیرہ) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ویڈیومذکورمیں ان سب کے بارے میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تفصیلی روشنی ڈالنے کی نہایت ہی عمدہ کوشش کی ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
اسلام کی سربلندى(اردو)
2012-03-04
ویڈیو مذکورمیں شیخ ذوالفقار حفظہ اللہ نے آیت کریمہ }يريدون ليطفئوا نور الله بأفواههم والله متم نوره ولو كره الكافرون{ (سورة الصف:8) کی نہایت ہی عمدہ تشریح فرمائی ہے.
اسلام ايك كامل دين ہے(اردو)
2012-03-03
ویڈیو مذکورمیں شیخ منیرقمر حفظہ اللہ نے دین اسلام کے محاسن میں سے ایک محسن یہ بتلایا ہے کہ یہ ایک کامل وشامل دین ہے جسمیں کسی قسم کی بدعت کی گنجائش نہیں ہے.
طلاق کے احکام ومسائل(اردو)
2012-03-03
ویڈیو مذکورمیں طلاق کے احکام ومسائل کو شریعت کی روشنی میں مختصرا بیان کیا گیا ہے.
دین اسلام کی خصوصیت(اردو)
2012-03-03
زیرنظرویڈیو میں شیخ مقصودالحسن فیضی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ اندازمیں دین اسلام کے محاسن کو واضح کیا ہے.بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
اتحاد واتفاق(اردو)
2012-03-03
ویڈیو مذکورمیں فاضل خطیب نے اتحاد واتفاق کی اہمیت وضرورت کو اجاگرکرکے فرقہ بندی واختلاف سے بچنے کی تاکید کی ہے.
2012-01-15
محترم ناظرین! دین کسی کی سمجھ اور ذاتی رائے کا نام نہیں ’ بلکہ کتاب اللہ وسنت رسول کا نام ہے جسے صحابہ کرام نے اپنے حبیب صلى اللہ علیہ وسلم سے حاصل کرکے امت تک بلاکسی زیادتی وکمی کے پہنچایا ہے لہذا ہروہ کام جس پر کتاب وسنت کی مہر ثبت نہ ہو اور اسے دین سمجھ کر اپنایا جائے وہ دین سے خارج شمار ہوگا . عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم بھی اسی میں سے ایک ہے جسے لوگوں نے بغیرکسی شرعی دلیل کے اپنا لیا ہے ویڈیو میں مذکور میں فضیلة الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے اسی میلاد سے پردہ اٹھایا ہے اور کتاب وسنت کی روشن شاہراہ پرچلنے کی تاکید فرمائی ہے.
اسلام اور پردہ(اردو)
2012-01-15
اسلام سے پہلے عورت ذلت کی نظر سے دیکھی جاتی تھی ، بلکہ اسکی زندگی جانور سے بھی بدتر تھی’اسلام نے آکر عورت کو وہ عزت ووقار عطا کیا جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی. اسلام نے اسکی عفت وعصمت کی حفاظت کیلئے پردہ کا نظام نافذکیا ’ اسیطرح بلا پردہ کئے ہوئے اور اہم ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنے کو ممنوع قراردیا.ویڈیو مذکور میں شیخ عبدالمجید مدنی حفظہ اللہ نے اسی پردہ کی اہمیت وضرورت سے متعلق نہایت ہی مؤثر ومفید خطاب پیش کیا ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
2012-01-09
زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجیدبن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جنت کے مناظراور اسکے حقدار سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے جسمیں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا ہے:1-جنت کا معنى ومفہوم اور اسکا وجود2-جنت کے مختلف نام 3-جنت اور جنتیوں کے حالات وصفات4-جنت کے درجات ومراتب 4- جنت کے حقدار کون ؟ 5-جنت کے حصول کے شرائط وغیرہ. اس موضوع کا مشاہدہ نیکیوں کے حصول میں مہمیزکا کام کرے گا .
2012-01-09
محبت وعشق میں کیا فرق ہے ؟ کیا عشق کا لفظ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال کرنا درست ہے؟ محبت رسول کا حقیقی مفہوم ومعنی کیا ہے؟ محبت رسول کے مراتب کیا ہیں؟ محبت رسول کی علامتیں کیا ہیں؟ محبت رسول کے تقاضے کیا ہیں؟ محبت رسول کے فضائل و فوائد کیا ہیں؟ محبت رسول میں غلو کا معنى ومطلب اور اسکے نقصانات کیا ہیں؟ ویڈیو مذکور میں ان سب کے بارے میں شیخ عبدالمجید عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی مفیدو موثّر خطاب پیش کیا ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
صبر کی اہمیـت وضرورت(اردو)
2011-12-15
ویڈیو مذکور میں شیخ عبد المجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں صبر کا معنى ومفہوم’صبر کی اہمیت وضرورت’ صبر کے فوائد وثمرات’صبر انبياء ’صبر صحابہ’ صبرتابعين ’صبر سلف وغيره پر روشنى ڈالی ہے نہایت ہی مفید ومؤثر خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
2011-12-14
اسلام ایک صاف ستھرا دین ہے جسمیں ہر قسم کی توہمات اور بدشگونی وبدفالی کی شدید مذمت کی گئی ہے, اسی طرح کسی دن یا مہینہ کو منحوس سمجھنے سے روکا کیا گیا ہے لیکن أفسوس ! اپنے آپ کو اہل سنت وجماعت کا دعوى کرنے والا مسلمان اس بیجا نحوست وبدفالی کا شکا ر ہے جسکی زندہ مثال ماہ صفرکو منحوس سمجھنا ہے. ویڈیو مذکورمیں شیخ عبد المجید مدنی حفظہ اللہ نے اسی نحوست سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے ضرور دیکھیں.
2011-12-02
شفاعت کے باب میں قدیم وجدید ہردورمیں لوگ مختلف آراء کے شکاررہے ہیں مگراہل سنت والجماعت کا موقف اس باب میں حق ومعتدل رہا ہے.ویڈیو مذکور میں فاضل خطیب برادرعمران حیدرآبادی -حفظہ اللہ- نے شفاعت کا معنى ومفہوم’اسکی قسمیں’اسکی شرطیں’محمد صلى اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے مستحقین اورحصولِ شفاعت کے اسباب کو نہایت ہی عام فہم انداز میں کتاب وسنت کی روشنى میں پیش کیا ہے.
سیرت معاویہ رضی اللہ عنہ(اردو)
2011-12-02
زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی -حفظہ اللہ- نے صحابی رسول وکاتب وحی معاویہ رضی اللہ عنہ کی منقبت وفضیلت بیان کرکے انہیں طعن وتشنیع اور سب وشتم کا نشانہ بنانے والوں کی سختی سے ترید فرمائی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
2011-12-02
صحابی کسے کہتے ہیں؟ صحابہ کی فضیلت ومنقبت کیا ہے؟ اہل سنت والجماعت کا صحابہ کے بارے میں کیا عقیدہ ہے؟ صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے کون ہیں. ویڈیو مذکور میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے انہی چیزوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو فرمائی ہے.نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضررومشاہدہ فرمائیں.
قيامت كى نشانیاں(اردو)
2011-11-08
قیامت کی بہت ساری نشانیاں ہیں جو اس دنیا میں بحکم الہی یکے بعد دیگرے واقع ہوتی رہتی ہیں ’جنکا مقصد یہ ہے کہ انسان ان نشانیوں پر غور وفکرکرکے زیادہ سے زیادہ نیکى وتقوى کا کام کرے تاکہ بروز قیامت عذاب الہی سے نجات پا کر جنت کا مستحق ہوسکے. ویڈیو مذکور میں انہیں نشانیوں کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ ومؤثّراسلوب میں پیش کیا گیا ہے.ضرور مشاہدہ فرمائیں.
قيامت كى نشانیاں - 8(اردو)
2011-11-08
قیامت کی بہت ساری نشانیاں ہیں جو اس دنیا میں بحکم الہی یکے بعد دیگرے واقع ہوتی رہتی ہیں ’جنکا مقصد یہ ہے کہ انسان ان نشانیوں پر غور وفکرکرکے زیادہ سے زیادہ نیکى وتقوى کا کام کرے تاکہ بروز قیامت عذاب الہی سے نجات پا کر جنت کا مستحق ہوسکے. ویڈیو مذکور میں انہیں نشانیوں کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ ومؤثّراسلوب میں پیش کیا گیا ہے.ضرور مشاہدہ فرمائیں.
قيامت كى نشانیاں - 7(اردو)
2011-11-08
قیامت کی بہت ساری نشانیاں ہیں جو اس دنیا میں بحکم الہی یکے بعد دیگرے واقع ہوتی رہتی ہیں ’جنکا مقصد یہ ہے کہ انسان ان نشانیوں پر غور وفکرکرکے زیادہ سے زیادہ نیکى وتقوى کا کام کرے تاکہ بروز قیامت عذاب الہی سے نجات پا کر جنت کا مستحق ہوسکے. ویڈیو مذکور میں انہیں نشانیوں کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ ومؤثّراسلوب میں پیش کیا گیا ہے.ضرور مشاہدہ فرمائیں.