ویڈیو ظاہر کریں ( 26 - 50 مجموعہ میں سے: 1652 )
لاپرواہ والدین (ٹی وی ٹاک شو)
2016-04-14
لاپرواہ والدین (ٹی وی ٹاک شو): کیا والدین بھی اولاد کے تئیں لاپرواہ ہوتے ہیں؟ اولاد کے تئیں والدین پرسب سے بڑی اوراہم ذمے داری کیا ہے؟کیا اولاد کو سائنسداں ،انجینئر،ڈاکٹر،وکیل بنا دینے سے والدین اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش وعہدہ برآ ہوسکتے ہیں؟ کیا اولاد ووالدین کے حقوق کا تذکرہ شریعت اسلامیہ کے متوازن ہونے کی دلیل نہیں؟ کیا اولاد کے درمیان حقوق میں امتیازی سلوک برتنا جائزہے؟ کیا والدین کو کسی اولاد کو وراثت میں محروم یا برتری دینا درست ہے؟ کیا اولاد کے درمیان حقوق میں امتیازی سلوک اولاد کی بغاوت کا اہم سبب نہیں؟ کیا کسی لڑکے سے فطری محبّت ودلی میلان میں انصاف کرنا ضروری ہے؟کیا والدین کے لئے کسی بیٹے سے محبت ودلی میلان کو دیگراولاد کےدرمیان اظہارکرنا درست ہے؟ تربیت کے علاوہ والدین پردیگرکیا حقوق عائد ہوتے ہیں؟ کیا والدین کے لئے سماج ومعاشرہ میں بدنامی کےخوف،اوراپنی عزت ووقاراورانا کے خاطراولاد کو اس کی ناپسند وغیر منظوررشتہ پر مجبور کرنا جائز ہے؟ کیا اولاد کے لئے ایسی شریک حیات کا انتخاب کرنا درست ہے جو عصمت باختہ ،بے حیا، اوروالدین،گھراورسماج کے لئے کلنک ہو؟ ان سب کے بارے میں پیس ٹی وی اردو ٹاک شو پرواگرام’’الجھنیں‘‘سیریز کے’’لاپرواہ والدین‘‘ایپی سوڈ میں میزبان عبد الباسط مدنی اور مہمان مؤقرشیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہما اللہ سے تفصیلی جان کاری حاصل کریں ۔
نا فرمان اولاد(ٹی وی ٹاک شو)
2016-04-14
نا فرمان اولاد(ٹی وی ٹاک شو) :انسانی زندگی میں اولاد کی کیا اہمیت ہے؟ موجودہ زمانے میں والدین کی بڑی بے چینیوں میں سے اہم بے چینی والجھن کا کیا سبب ہے؟ اولاد نافرمان کیوں ہوتی ہے؟ اولاد کی نافرمانی کے بنیادی اسباب کیا ہیں؟اولاد، والدین کے لئے فتنہ وآزمائش کا سبب کیوں بنتی ہے؟ ماضی کے مقابلے میں آج اولاد زیادہ نافرمان کیوں ہے؟ کیا موجودہ عصری تعلیم اور مغربی تہذیب وکلچراولاد کی شرعی تادیب میں حائل ہے؟ نافرمان اولاد کی اصلاح وسدہار کے عملی تدابیر کیا ہیں؟ اولاد انسان کے لئے زحمت کے بجائے رحمت کیسے بن سکتی ہے؟ نافرمان اولاد کے لئے کیا نصیحت ہے؟ان سب کے کے بارے میں پیس ٹی وی اردو ٹاک شو پرواگرام’’الجھنیں‘‘ سیریز کے’’نافرمان اولاد‘‘ایپی سوڈ میں میزبان عبد الباسط مدنی اور مہمان مؤقرشیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہما اللہ سے تفصیلی جان کاری حاصل کریں۔
اسلام میں عورتوں کی ذمے داریاں
2016-04-14
اس ویڈیو میں حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے اسلام میں عورت کے مقام ومرتبہ اور اسلام کی طرف سے عورت کوعطا کردہ عظیم حقوق واحسانات اورمعاشرہ کی اصلاح وسدھارمیں عورت کا اہم رول وکردار،عورت کا اصل دائرہ کار، اور اس کی عظیم گھریلو،عائلی،معاشرتی،تربیتی، دعوتی اورتبلیغی ذمے داریوں وغیرہ کا قرآن وسنت کی روشنی میں نہایت ہی شاندار تذکرہ فرمایا ہے۔
ساس اور بہو(ٹی وی ٹاک شو)
2016-04-06
ساس اور بہو: پیس ٹی وی اردو کے ٹاک شو پروگرام’’ الجھنیں‘‘ سیریزمیں میزبان عبد الباسط مدنی حفظہ اللہ نے مؤقرمہمان شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ کے ساتھ ’’ساس اور بہو‘‘ ایپی سوڈ میں ساس اور بہو کے درمیاں ہونے والی الجنھوں اور مشاکل کا تذکرہ کرکے اس کا مناسب شرعی حل بیان کیا ہے،اوریہ بتلایا ہے کہ ساس بھی کبھی بہواورکسی کی بیٹی تھی لہذا اسے بھی اپنی بہو کے ساتھ بیٹی جیسا سلوک کرنا چاہئے اوراس کی جائز جذبات واحساسات کی قدرکرنی چاہئے،اسی طرح بہو کو بھی سسرال میں آنے کے بعد اپنی ذمے داریوں کا احساس رکھتے ہوئے شوہر کی اطاعت کے ساتھ ساتھ ساس اورسسُر کا احترام اوران کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے تب جاکر گھروخاندان میں امن وسکون وخوشحالی آسکتی ہے۔
اسلام میں خواتین کا مقام
2016-04-06
اسلام سےقبل باطل ادیان ومذاہب میں عورت کے بارے میں کیا تصورتھا؟زمانہ جاہلیت میں عورت کے ساتھ کیا برتاؤوسلوک کیا جاتا تھا؟ اسلام نے عورت کو کیا مقام ومرتبہ دیا ہے؟ تحریک آزادی نسواں کے نام پرعورت کے سلسلے میں کیا افراط پائی جاتی ہے؟ مغربی ممالک کی طرف سے اسلام کے خلاف عورت کے تئیں پھیلائے گئے شبہات کی کیا حقیقت ہے؟ کیا حجاب عورت کے لئے باعث شرف ہے یا باعث عار؟کیا پردہ ترقی کی راہ میں حائل ورکاوٹ ہے؟ کیا عورت کی تخلیق کا مقصد مرد سے مختلف ہے؟ کیا اسلام میں خواتین کا مقام ومرتبہ: عورت مرد کے لئے باعث سکون وراحت کا ذریعہ ہے یا محض سامان تفریح وتعیّش ؟ کیا عورت مرد کا حصہ ہے؟ کن ذمہ داریوں کی وجہ سے مرد کو عورت پرفضیلت دی گئی ہے؟ ان سب امورکے بارے میں حافظ عبد الحسیب مدنی حفظہ اللہ نے شرعی ومنطقی دلائل کی روشنی میں نہایت ہی سنجیدہ گفتگو کی ہے۔
جادو ٹونا اورعلاج
2016-02-27
زیرنظرویڈٰیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جھاڑ،پھونک،تعویذ،گنڈا،جادو،ٹونا ،نظربد اورکہانت وغیرہ کے سلسلے میں شرعی موقف بیان کرکے جادوٹونا وغیرہ سے بچنے کا شرعی طریقہ وعلاج پیش کیا ہے، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورمستفید ہوں۔
مفلس کون ؟
2016-02-20
اس ویڈیو کلپ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ حقیقی مفلس کون ہے ؟
دعا کی فضیلت اوراس کے آداب
2016-02-20
اس ویڈیو کلپ میں دعا اور اس کے آداب کا بیان ہے ۔
سلفیت اور خارجیت کا تحقیقی جائزہ
2016-02-20
سلفیت کیا ہے؟ سلفیت کا معنیٰ کیا ہے؟ سلفی دعوت کیا ہے؟ سلفی دعوت کے اصول ومبادی اور مناہج کیا ہیں؟ کیا سلفیت موجودہ دور کی ایجاد ہے؟ کیا سلفی خارجی اورتکفیری دعوت کے علمبرداراورترجمان ہیں ؟ خارجیت کیا ہے؟ اس کے اصول ومبادی اور مناہج کیا ہیں؟خارجیت کی کیا پہچان ہے؟ سلفیت اور خارجیت میں کیا فرق ہے؟ کیا خارجیت انسانیت کے لئے رحمت ہے یا زحمت؟ ان سب کے بارے میں حافظ عبدالحسیب عمری مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی مفید علمی گفتگوکرکے سلفیت کے متعلق غلط شبہات و نظریات اورخیالات کا ازالہ پیش کیا ہے۔ اپنے موضوع پرنہایت ہی مفید ونادربیان ہے ضرورمستفید ہوں۔
علماء کا احترام
2016-02-20
علماء کا احترام: پیش نظر ویڈیو میں مشہورعالم دین وخطیب حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ۔ نے علم اورعلماء کا مقام ومرتبہ، کتاب وسنت پرمبنی علماء کے اقوال پراعتماد وبھروسہ،علماء کے احترام وآداب کا طریقہ،سلف کے یہاں علم اورعلماء کا مقام،اوران کا عزت واحترام، نیزعلماء لوگوں کے احترام کا مستحق کیسے بن سکتے ہیں وغیرہ کے بارے میں نہایت مفید معلومات پیش کیا ہے۔ ضرورمشاہدہ فرمائیں اوردعائیں دیں۔ (ش.ر)
غیبت کی جائز صورتیں
2016-02-20
غیبت کی جائز صورتیں
چغل خوری  کی قباحت
2016-02-20
چغل خوری کی قباحت
گناہ کبیرہ  میں سے سنگین گناہ
2016-02-20
گناہ کبیرہ میں سے سنگین گناہ
والدین کی نافرمانی کا انجام
2016-02-20
والدین کی نافرمانی کا انجام
دنیا کا  ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے
2016-02-20
دنیا کا ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے
عمل کی قبولیت کی شرط
2016-02-20
عمل کی قبولیت کی شرط
اسلام دین کامل  ہے
2016-02-20
اسلام دین کامل ہے
اللہ کا پسندیدہ  دین اسلام ہے
2016-02-20
اللہ کا پسندیدہ دین اسلام ہے
اسلام میں  اخلاص نیت کا مقام
2016-02-20
اسلام میں اخلاص نیت کا مقام
سگریٹ نوشی کے طبی نقصانات
2016-02-20
سگریٹ نوشی کے طبی نقصانات
مشت زنی  اور اس کے طبی اضرار
2016-02-20
مشت زنی اور اس کے طبی اضرار
سودی بینکوں میں نوکری کرنے کا حکم
2016-02-20
سودی بینکوں میں نوکری کرنے کا حکم
ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکانے کا حکم
2016-02-20
ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکانے کا حکم
داڑھی منڈانے کا حکم
2016-02-20
داڑھی منڈانے کا حکم
سگریٹ نوشی سے چھٹکارے کی راہیں
2016-02-20
سگریٹ نوشی سے چھٹکارے کی راہیں
Go to the Top