حول الموقع

ذيل الصفحات البطاقة التعريفية
العنوان: حول الموقع
اللغة: أردو
تأريخ الإضافة: 2011-07-21
الرابط المختصر: http://IslamHouse.com/358907
- هذه البطاقة مترجمة باللغات التالية: أردو
نبذة موسعة

بنیادی معلومات

 

 

تاسیس ہوئی

1422-02-01 || 2001-04-24

 

مقام

Riyadh, Saudi Arabiaپوسٹ باکس: 29465 الرياض: 11457

 

متعلق

IslamHouse.com پراسلام کے تعارف کیلئے 80 سے زائد ربانوں کی خدمات حاصل ہیں.

 

کمپنی کے بارے میں مختصر (تعارف)

IslamHouse.com مکتب تعاونی برائے دعوت وارشاد اور تربیت اجانب’ ربوہ’ریاض’کی ایک سرگرمی ہے. یہ آفس ایک خیراتی ودعوتى ادارہ ہے جونیک وصالح حضرات کی کوششوں اوراہل خیرحضرات کی بخششوں(عطیّات) سے چل رہا ہے.اسکا قیام سعودی عرب کے مفتی عام شیخ ابن باز –رحمہ اللہ – کی رہنمائی سے بتاریخ 28/8/1414ھ میں عمل میں آیا اور جو وزارت برائے اسلامی امور’اوقاف اور دعوت وارشاد کے ماتحت ہے.

عام معلومات

بنیادی مقصد:
IslamHouse.com
کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مختلف زبانوں میں غیرمسلمین کے سامنے اسلام کا تعارف پیش کیاجائے اور انہیں اسلام کی خوبیوں سے روشناس کرایا جائے. نیزاسلام کے تئیں جو غلط تصوّرعام ہے اسکی اصلاح اور جوشکوک وشبہات پھیلے ہوئے ہیں انکا ازالہ کیا جائے. اور ضروریات دین مثلاً عقیدہ اور عبادت میں سلف صالحین اور اہل سنت والجماعت کے طریقے کے مطابق مسلمانوں کی تربیت واصلاح کی جائے.
مقصد کے حصول...یابی کے وسائل:
[1]
مختلف زبانوں میں مناسب علمی مواد کا انتخاب اور اسکی تیاری.
[2] IslamHouse.com
کی ویب سائٹوں کے مجموعہ کی منصوبہ بندی اور اسکی مسلسل تعمیروترقی.
[3]
تالیف وتصنیف اور عربی زبان سے دیگرزبانوں میں اسلامی مواد کے ترجمہ کی سرگرمی کی حوصلہ افزائی اور اس میدان میں دلچسپی رکھنے والوں کے اتفاق اور رابطے کے ذریعہ اسے IslamHouse.com کی سائٹوں پر نشرکرنا.
عزائم(نصب العین):

[1] مختلف زبانوں میں دعوتِ الہی اور اسلام کا پیغام پوری انسانیت تک پہونچانے کیلئے انٹرنیٹ کا بہترین استعمال.
[2]
اسلام کو اسکے حقیقی شکل میں پیش کرنا اور دشمنانِ اسلام کے ذریعہ اسکی بگاڑی گئی شکل کی اصلاح کرنا.
[3]
سعودی عرب میں اجانب کی تربیت واصلاح کی خاطر جو آفسیں قائم ہیں انکے دائرہ عمل کو وسیع ترکرنا تاکہ یہ کارخیرمملکت کے مختلف علاقوں میں صرف محدود افراد اور جماعتوں تک ہی منحصر نہ رہے بلکہ دنیا کے چپے چپے اور گوشے گوشے میں یہ کارِخیر فروغ پاسکے.
[4]
مملکت میں دعوت وارشاد اور تربیت اجانب کی جو آفسیں قائم ہیں نیزاس میدان میں جو دیگر دعوتی تنظیمیں کا م کررہی ہیں ان سب کی کوششوں کو ایک پلیٹ فارم پرلانا اور ترجمہ’ علمی ’لغوی وشرعى نظرثانی اور مختلف زبانوں میں سابقہ علمی سرمایہ کی اصلاح کے میدان میں ان سب کی کوششوں کو متّحد کرنا تاکہ تکرار سے بچا جاسکے اور جو خامیاں وخرابیاں رہ گئیں ہیں ان کو دور کیا جاسکے.
[5]
علمی ودعوتى تنظیموں کی جو علمی ودعوتی مطبوعات اور آڈیووویڈیو ہیں انکی دوبارہ اصلاح کرنا نیزاس بات کی شناخت کرنا کہ ان میں کون سی چیزیں زیادہ مناسب ہیں تاکہ انھیں دوبارہ نشرکیا جاسکے اور بمشیئت الہی آنےوالی نسلوں کیلئے انٹرنیٹ پر اسے محفوظ کیا جاسکے.

انعامات

اسلام ہاؤس کے ویب سائٹوں کے گروپ نے اب تک کے سفر میں چار انعام حاصل کئے ہیں اور وہ درج ذیل ہیں:
[1][2]
سال 2006 اور 2007 میں لگاتار دومرتبہ رقمی امتیاز کے انعام میں پہلا مقام حاصل کیا ہے.یہ انعام سعودی عرب کے وزارت برائے مواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے الکٹرونک ثقافت کے شعبہ میں دیا ہے.
[3]
سال 2007 میں الکٹرونک ثقافت کے شعبہ میں عرب ممالک اور مشرق وسطى کی سطح پر "ذکرخاص" کا انعام حاصل کیا ہے. یہ انعام عالمی کانفرنس برائے انعامات (WSA) جواقوام متحدہ چوٹی کانفرنس برائے انفارمیشن کا ایک جُز سمجھا جاتا ہے ’نے عطا کیا ہے.
[4] 2010
میں شریعت ودین کے میدان میں رضاکارانہ کام پر متحدہ عرب امارات میں شارقہ انعام سے نوازا گیا.

Go to the Top