اپنى بنا پر طلاق ہونے والى عورت سے شادى كرنا

فقہ وفتاوی مادہ کا بیان
عنوان: اپنى بنا پر طلاق ہونے والى عورت سے شادى كرنا
زبان: اردو
مفتی: محمد صالح المنجد
اصدارات: انٹرنٹ پر سوال وجواب کا اسلامی سائٹ
مختصر بیان: ميرى تيرہ برس قبل شادى ہوئى اور ميرے تين بچے بھى ہيں، تقريبا دو برس سے ميں اپنى بيوى كے بستر سے عليحدہ ہوں اور اس كے علاوہ ميرى بيوى بہت موٹى بھى ہو گئى وہ اپنا خيال بھى نہيں كرتى، ڈيڑھ برس سے ميرا ايك شادى شادہ عورت سے تعلق بنا ہے اور يہ عورت مجھ سے بہت زيادہ محبت كرنے لگى ہے حتى كہ اس نے اپنے خاوند اور دونوں بچيوں كو بھى چھوڑ ديا ہے اور اسے ايك طلاق بھى ہو چكى ہےز
جب سے اسے طلاق ہوئى ہے وہ مجھ سے زيادہ تعلق ركھنے لگى ہے حتى كہ وہ مجھ سے ملنے كے ليے اپناشہر چھوڑ كر ميرے شہر ميں آئى ہے اور چند ايام ميرے ساتھ رہ رہى ہے ( ميرے بيوى بچے دوسرے شہر ميں ہيں ) وہ عورت مجھ سے روزانہ فون اور اي ميل پر رابطہ كرتى ہے.
ہمارا كئى بار شادى كرنے پر اتفاق ہوا ليكن ہر بار اپنے بچوں اور گھر كى تباہى كا سوچ كر ميں پيچھے ہٹ جاتا ہوں، ليكن مجھے اس عورت پر بھى بڑا ترس آتا ہے كيونكہ اس نے ميرے ليے اپنى زندگى اور بچيوں كى قربانى دينے سے بھى گريز نہيں كيا ( حالانكہ ميں نے اسے طلاق لينے كا نہيں كہا تھا ) ميں اس عورت سے شادى كرنا چاہتا ہوں ليكن ميں يہ بھى نہيں بھول سكتا كہ وہ مجھ سے قبل كسى اور شخص كى بيوى تھى جو اس سے جنسى تعلقات قائم كرتا رہا ہے.
اب رمضان المبارك سے ميں نے دينى امور كا التزام كرنا شروع كر ديا اور سارى نمازيں باجماعت مسجد ميں ادا كرتا ہوں كسى نماز سے پيچھے نہيں رہتا، اور قرآن مجيد كى تلاوت كرتا ہوں، اور صدقہ و خيرات بھى، اور اب ميرا اخلاق بھى پہلے سے بہت بہتر اور اچھا ہو گيا ہے، اور اب وہ عورت بھى بہت اچھى ہو گئى ہے، مجھے اللہ سے ڈر لگتا ہے كہ ميں كہيں اس عورت كى پہلى زندگى تباہ كرنے كا سبب تو نہيں بنا، اور ميں اس كے ساتھ اپنى دوسرى بيوى كى طرح زندگى بسر كرنا چاہتا ہوں، ليكن مجھے اپنا گھر تباہ ہونے كا خطرہ ہے، اور ميں اس كى پہلى شادى نہيں بھول سكوں گا.
برائے مہربانى ميرى راہنمائى كريں، كيونكہ مجھے ضمير كى ملامت درپيش ہے جس كى بنا پر ميرى عبادت بھى خراب ہو جاتى ہے، يہ علم ميں رہے مالى طور پر ميں شادى كرنے كى استطاعت ركھتا ہوں.
اضافہ کی تاریخ: 2013-03-22
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/418347
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 2 )
1.
اپنى بنا پر طلاق ہونے والى عورت سے شادى كرنا
245.4 KB
: اپنى بنا پر طلاق ہونے والى عورت سے شادى كرنا.pdf
2.
اپنى بنا پر طلاق ہونے والى عورت سے شادى كرنا
2.1 MB
: اپنى بنا پر طلاق ہونے والى عورت سے شادى كرنا.doc
Go to the Top