مختصرزاد المعاد

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: مختصرزاد المعاد
زبان: اردو
تاليف: محمد بن سليمان التميمي
ترجمہ : سعيد احمد قمر الزماں
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: وزارت اسلامی امور ودعوت وارشاد واوقاف سعودی عرب کی علمی دفتر
مختصر بیان: سرور کائنات نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ایسا سدا بہار موضوع ہے جس پربے شمارلوگوں نے مختلف زبانوں میں خامہ فرسائیاں کی ہیں اورقیامت تک اس سعادتِ عظمیٰ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیکن ایسی کتابیں معدودے چند ہی تھیں جن میں آپﷺ کی حیات طیبہ کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہو جو ایک مسلمان کے لیے اسوۂ حسنہ ولائحہ عمل ثابت ہو، کیونکہ آپﷺ کی ذات گرامی ہرمسلمان کے لیے اسوۂ حسنہ، شمع راہ اوراسلامی تعلیمات وہدایات کا مکمل نمونہ ہے اورجب تک آپﷺ کا اسوۂ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ صحیح طور پر اس پر عمل کرسکتے ہیں اورنہ ہی سعادت وہدایت اور کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ اورسیرت نبویہ علیہ الصلاۃ والسلام کے اس بحر ذخار میں علامہ ابن القیمؒ کی زاد المعاد’’توشۂ آخرت‘‘ سرفہرست رکھی جانے والی عظیم الشان کتاب ہے، جس میں آپﷺکی حیات طیبہ کو بطوراسوہ ونمونہ پیش کرنے کی قابل قدرکوشش ہے اورجس میں پوری جامعیت اورپوری تحقیق کے ساتھ نبی کریمﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کی توضیح کی گئی ہے۔چنانچہ مذکورہ کتاب کو آپﷺ کی حیاتِ طیبہ،اسوہ حسنہ،شب وروز کے معمولات،عادات،اخلاق،خصائل وشمائل،صفات وغزوات پرمشتمل انسائیکلوپیڈیا قراردیا جائے توذرا مبالغہ نہ ہوگا۔ یہ کتاب چونکہ اپنی ضخامت وطوالت کے سبب ہرشخص کے مطالعہ میں بآسانی نہیں آسکتی تھی اسی لیے شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہابؒ نے بڑی خوش اسلوبی سے اختصار کرکے ہرعام وخاص کے لیے اس سے استفادہ کرنا آسان کردیا۔ کتا ب کی اہمیت کے پیش نظراور اردو داں طبقہ کی آسانی کے لیے مولانا سعید احمد قمرالزمان ندوی حفظہ اللہ نے سلیس اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ رب کریم سے دعا ہے کہ ہم سب کو رسولﷺ کے اسوۂ حسنہ پرچلنے کی توفیق دے،اور ہماری اخروی زندگی کے لیےاسے بہترین زادہ راہ بنائے۔آمین!
اضافہ کی تاریخ: 2017-04-18
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/2821456
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 5 )
1.
مختصرزاد المعاد
463.4 MB
: مختصرزاد المعاد.pdf
2.
کتاب کا احاطہ
5.6 MB
: کتاب کا احاطہ.pdf
3.
مختصرزاد المعاد
5.6 MB
: مختصرزاد المعاد.pdf
4.
مختصرزاد المعاد - 1435
464.2 MB
: مختصرزاد المعاد - 1435.pdf
5.
مختصرزاد المعاد - 1438
4.1 MB
: مختصرزاد المعاد - 1438.pdf
Go to the Top