فالح بن محمد صغیر

اعلام وشخصیات مادہ کا بیان
عنوان: فالح بن محمد صغیر
مختصر بیان:
فالح بن محمد بن فالح الصغيّر: امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض میں اصول دین کالج میں شعبہ سنت وعلوم سنت کے پروفیسر ہیں، اور ساتھ ہی سنت نبوی ویب سائٹ کے عمومی نگراں ہیں،اور جریر منطقہ کے جامع الھریش ،ریاض کے خطیب ہیں۔
علمی صلاحتیں: سنت وعلوم سنت میں 1402ھ میں ایم ۔اے کیا،اور سنت وعلوم سنت میں 1405ھ میں پی ۔ایچ۔ڈی مکمل کیا۔
نوکریاں: ۱۔ چودہ سو چھ سے لے کے چودہ سو نو ھجری تک ریاض کے اصول دین کالج کے وکیل رہے، اور چودہ سونو ہجری سے چودہ سو پندرہ تک ریاض کے اصول دین کالج میں پرنسپل رہے،
قرآن کریم ریڈیو میں بہت سارے پروگرام پیش کئے،جن میں سے فقہ السنہ کے دو سوسے زیادہ ایپی سوڈ ہیں، کتاب التوحید کی شرح کے پنچانوے ایپی سوڈ ہیں،رمضان کے سائے میں تیس ایپی سوڈ ہیں، وغیرہ۔
اور آپ کی میگزین وجرائد میں بہت ساری مشارکتیں ہیں،جیسے مجلۃ الدعوۃ،مجلہ اسرتنا، مجلہ ارشاد جو نیشنل گارڈ کے ارشاد ورہنمائی کے ادارہ سے صادر ہوتا ہے وغیرہ۔
علمی تالیفات وتحقیقات:
ایم اے وپی ایچ ڈی کے علاوہ آپ کی تقریبا تیس تصنیفات ہیں:
1- «الترغيب في الدعاء» للحافظ عبد الغني المقدسي الحنبلي - رحمه الله - (تحقيق). 2- «جزء في الأمر بالمعروف» للحافظ عبد الغني المقدسي الحنبلي - رحمه الله - (تحقيق). 3- من فقه السنة (مجلدان). 4- من أسئلة النساء للنبي - صلى الله عليه وسلم - رواية ودراية (مجلد كبير). 5- دروس في الحقوق الواجبة على المسلم. اور اسکے علاوہ دیگر مزید تصنیفات ہیں۔ ،
اضافہ کی تاریخ: 2015-02-09
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/811297
متعلقہ موضوعات ( 1 )
Go to the Top