ابراہیم اخضر

اعلام وشخصیات مادہ کا بیان
عنوان: ابراہیم اخضر
مختصر بیان: ابراہیم بن اخضر قیم قرآن کریم کے مشہور قاری وامام سن 1364ھ میں سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے،وہیں آپ کی نشوونما ہوئی اور وہیں پر دارالحدیث اور النجاح نامی مدرسہ میں تعلیم حاصل کیا، اور اس کے بعد معہد علمی میں اور آخر میں مدرسہ صناعیہ میں تعلیم حاصل کیا۔اپنے مشہور اساتذہ کرام سے زانوئے تلمذحاصل کیا اور قرآن کریم کی تلاوت سیکھی جیسے عمر حیدری، احمد الزیات، عبد اللہ الغنیمان،اور قرآن کریم کی تعلیم کے ساتھ عقیدہ،فقہ، شریعہ،لغہ وغیرہ سیکھا،آپ حٖفظہ اللہ نے بہت سارے مناصب پر کام کیا جن میں سے چند درج ذیل ہیں: دراسات صناعیہ میں ٹیچر رہے، مدینہ میں مدرسہ ابی بن کعب میں تعلیم القرآن الکریم میں استاد رہے، پھر اسلامک یونیورسٹی مدینہ میں استاد مساعد رہے، اور 1406ھ سے تقریبا نو سال تک مسجد نبوی کی امامت میں شریک رہے، آپ کا شمار بہت ساری تنظیموں کمیٹیوں جیسے جماعت تحفیظ القرآن، قومی وبین الاقوامی قرآن کریم مقابلہ کے تحکمیی کمیٹی کے ممبر میں سے ہوتا ہے
اضافہ کی تاریخ: 2015-01-25
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/808166
Go to the Top