قاموس الفاظ القرآن الکریم (عربی - اردو)

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: قاموس الفاظ القرآن الکریم (عربی - اردو)
زبان: اردو
تاليف: عبد اللہ عباس ندوی
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام
مختصر بیان: قرآن مجید ایک کامل دستورِ حیات اور انسانیت کو جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے، قرآن صرف انہی کے لئے منہج و دستور بن سکتا ہے جو اس کے معانی ومطالب کو سمجھ سکیں اس کے معانی سے واقفیت صرفی ونحوی اعتبار سے قرآن کے جاننے پر موقوف ہے لغت عرب کے قواعد کو جانے بغیر اگر کوئی قرآن کی سمجھنے کی کوشش کرے گا تو بجائے ہدایت کے گمراہی اور کجروی کا شکار ہوسکتا ہے۔ ایسی لغزشوں سے بچانے کیلئے علمائے عجم نے بھی قرآن کے ترجمہ وتفسیر اور اعراب سے متعلق متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیز نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے ‘‘جامعہ ام القریٰ ’’ مکہ مکرّمہ کے انجمن تدریس کے رکن ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی ؒ نے انگریزی داں طبقہ کے لئے عربی سے انگلش میں تصنیف فرمائی اور افادہ عام کیلئے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق فاضل جامعہ ریاض نے اسکا اردوترجمہ کیا ہے۔ مذکورہ مقصد کو پورا کرنے کیلئے اس کتا ب میں قرآن مجید کے کلمات والفاظ کی صرفی تصریف اور نحوی ترکیب کے ساتھ لغوی معنی کو بیان کیا گیا ہے۔ انگریزی نسخہ میں جو انگلش حوالے تھے ترجمہ میں ان کو حذف کردیا گیا ہے۔صرفی ابواب کو ناموں سے واضح کیا گیا ہے۔ جبکہ سورتوں اور آیتوں کی نشاندہی نمبروں سے کی گئی ہے۔ ترجمہ سلیس اور عام فہم بنانے کی حتی المقدور سعی کی گئی ہے۔ انگریزی متن کے بعض مختلف فیہ مقامات پر ترجمہ میں توضیحی نوٹ بھی لکھا گیا ہے۔ قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے ہرسطح کے طالب علموں کے لئے نہایت کارآمد ‘‘قاموس’’ ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے قرآن فہمی کا ذریعہ بنائے اور شرف قبولیت سے نوازے۔آمین!
اضافہ کی تاریخ: 2014-05-11
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/570022
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
قاموس الفاظ القرآن الکریم (عربی - اردو)
66.2 MB
: قاموس الفاظ القرآن الکریم (عربی - اردو).pdf
Go to the Top