اذان ایک پیغام ، ایک دعوت

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: اذان ایک پیغام ، ایک دعوت
زبان: اردو
تاليف: عبدالہادی عبد الخالق مدنی
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
مختصر بیان: اذان ایک پیغام ، ایک دعوت: اذان دین کی معروف شناخت اور اسکا ایک اہم شعار ہے جو اپنے اندر متعدد معانی ومفاہیم اور حقائق ومعارف کو چھپائے ہوئے ہے۔ اذان کے ابدی پیغام اور اسکے مضامین سے اکثر لوگ نا آشنا ہیں، لوگ اسے محض پنجوقتہ صلاۃ کی ادائیگی کیلئے مسلمانوں کو مسجد میں جمع کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اذان جن حقائق کی طر ف اشارہ کرتا ہے اگر وہ لوگوں کے دلوں میں پیوست ہوجائیں تو انکی زندگیوں میں ایک عظیم انقلاب آجائے ، چونکہ وہ حقائق اکثر لوگوں کے دلوں سے اوجھل ہوتے رہتے ہیں ، اور ان پر وقت اور حالات کی گرد پڑجاتی ہے، اسی لئے انہیں باربار تازہ کرنے اور یاد دلانے کا اللہ نے بذریعہ اذان انتظام فرمادیا ہے۔
اذان کی معنویت کو اجاگر کرنے اور اسکے موثر عالمگیر دعوت سے لوگوں کو متعارف کرانے کیلئے شیخ عبدالہادی عبدالخالق -مدنی حفظہ اللہ - نے زیر مطالعہ کتاب تحریر فرمائی ہے ، شاید اس کتاب کے مطالعہ سے کسی کے ذہن و دل کی دنیا میں کوئی مفید ہلچل پیدا ہو اور آخرت کی نجات اور اللہ سے قربت کا ذریعہ بن جائے۔
اضافہ کی تاریخ: 2013-05-28
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/427477
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
اذان ایک پیغام ، ایک دعوت
663.9 KB
: اذان  ایک پیغام ، ایک دعوت.pdf
Go to the Top