پہلى بيوى كى لاعلمى ميں خفيہ طور پر دوسرى شادى كى اور دوسرى شادى كا انكشاف ہونے كے باوجود اب تك دوسرى بيوى كو رات بسر كرنے كا حق نہيں ديا

فقہ وفتاوی مادہ کا بیان
عنوان: پہلى بيوى كى لاعلمى ميں خفيہ طور پر دوسرى شادى كى اور دوسرى شادى كا انكشاف ہونے كے باوجود اب تك دوسرى بيوى كو رات بسر كرنے كا حق نہيں ديا
زبان: اردو
مفتی: محمد صالح المنجد
اصدارات: انٹرنٹ پر سوال وجواب کا اسلامی سائٹ
مختصر بیان: ميرى چار برس قبل ايك شخص سے شادى ہوئى اور اس كى ايك بيٹى بھى ہو چكى ہے، خاوند مجھے كہنے لگا يہ شادى ميرى بيوى اور والد پر مخفى رہنى چاہيے حتى انہيں لوگوں كے ذريعہ ہى علم ہو ميرى جانب سے پتہ نہ چلے، ميں نے اس كى موافقت كى اور جب سے ہم نے شادى كى ہے وہ ميرے پاس صرف ايك ہفتہ سويا ہے، وہ بھى اس طرح كہ سفر كا بہانہ كر كے اور اس كے بعد وہ ميرے پاس گھر ميں نہيں سويا، ميں اكيلى رہ رہى ہوں وہ روزانہ آتا تھا اور مجھے حمل بھى ٹھر گيا اور ميں نے ايك بچى بھى جنم دى جس كى عمر دو برس ہو چكى ہے اور آج تك اس بچى كا نام اندارج نہيں كرايا گيا اس خوف سے كہ كہيں اس كى بيوى كو علم نہ ہو جائے، يہ سارا وقت ميں صبر و شكر ميں بسر كرتى رہى اور كہتى كہ كوئى حرج نہيں كيونكہ صراحتا ميرا خاوند ايك انسان ہے جس كى كوئى مثال نہيں ملتى، وہ مجھ سے محبت كرتا ہے.
ليكن ساڑھےتين برس گزرنے كے بعد اس كى پہلى بيوى اور اس كے والد كو علم ہو گيا اور وہ مجھے طلاق دينے كا مطالبہ كرنے لگى ليكن خاوند نے مجھے طلاق دينے سے انكار كر ديا اور اسے بھى طلاق دينے سے انكار كر ديا، ليكن اب تك وہ ہمارے درميان عدل نہيں كر پا رہا، اور ميرے اور اپنى بيٹى كے ہاں كبھى نہيں سويا، اور نہ ہى اس نے بچى كا اپنے نام سے اندراج كرايا ہے مجھے اس كا سبب معلوم نہيں كہ ايسا كيوں ہے، حتى كہ جمعہ كے دن بھى اس كے ليے ہمارے ہاں آنا مشكل ہو چكا ہے، يہاں تك كہ اگر ميرى بيٹى رات كو بيمار ہو جائے تو ميں اسے نہيں بتا سكتى اور ہميشہ اكيلے ہى ہاسپٹل لے جاتى ہوں مجھے سمجھ نہيں آ رہى كہ ميں كيا كروں، اللہ كى قسم ميں ہر وقت اللہ سے دعا كرتى ہوں كے وہ مجھے صبر دے كيونكہ ان برسوں ميں مجھے بہت زيادہ اكتاہٹ و تھكاوٹ ہو چكى ہے، اور پتہ نہيں كب تك ايسا ہو.
يہ علم ميں رہے كہ ميرا خاوند اللہ سے ڈرنے والا ہے،اور كبھى نماز ترك نہيں كى، اور نيكى و بھلائى كے عمل كرنے والا ہے، جب بھى ميں نے اس سے بات كى تو وہ مجھے كہتا ہے ہر چيز اپنے وقت پر اچھى ہوتى ہے، اور تم نے بہت صبر كيا ہے، اب تم زيادہ صبر نہيں كر سكتى، برائے مہربانى ميرا تعاون كريں كيونكہ حقيقتا ميں زيادہ ظلم برداشت نہيں كر سكتى ؟
اضافہ کی تاریخ: 2013-03-26
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/419063
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 2 )
1.
پہلى بيوى كى لاعلمى ميں خفيہ طور پر دوسرى شادى كى اور دوسرى شادى كا انكشاف ہونے كے باوجود اب تك دوسرى بيوى كو رات بسر كرنے كا حق نہيں ديا
198.9 KB
: پہلى بيوى كى لاعلمى ميں خفيہ طور پر دوسرى شادى كى اور دوسرى شادى كا انكشاف ہونے كے باوجود اب تك دوسرى بيوى كو رات بسر كرنے كا حق نہيں ديا.pdf
2.
پہلى بيوى كى لاعلمى ميں خفيہ طور پر دوسرى شادى كى اور دوسرى شادى كا انكشاف ہونے كے باوجود اب تك دوسرى بيوى كو رات بسر كرنے كا حق نہيں ديا
2 MB
: پہلى بيوى كى لاعلمى ميں خفيہ طور پر دوسرى شادى كى اور دوسرى شادى كا انكشاف ہونے كے باوجود اب تك دوسرى بيوى كو رات بسر كرنے كا حق نہيں ديا.doc
مزید ( 1 )
Go to the Top