والد نے بيٹى اور اس كى ماں سے برا سلوك كيا تو بيٹى نے كينہ و بغض ركھا اور يہ چيز اس كے اور خاوند كے تعلقات پر اثرانداز ہوئى

فقہ وفتاوی مادہ کا بیان
عنوان: والد نے بيٹى اور اس كى ماں سے برا سلوك كيا تو بيٹى نے كينہ و بغض ركھا اور يہ چيز اس كے اور خاوند كے تعلقات پر اثرانداز ہوئى
زبان: اردو
مفتی: محمد صالح المنجد
اصدارات: انٹرنٹ پر سوال وجواب کا اسلامی سائٹ
مختصر بیان: ميرى دو برس قبل شادى ہوئى الحمد للہ ميرا خاوند ميرے معاملہ ميں اللہ سے ڈرتا ہے، ليكن ميں اپنے اندر نفسياتى طور پر ركاوٹ سى محسوس كرتى ہوں كيونكہ ميرے والد نے ميرے اور ميرے بھائيوں اور والدہ كے ساتھ اچھا سلوك نہيں كيا جس كى بنا پر ميرے اور بھائيوں كے اندر والد كے بارہ ميں كينہ اور بغض بھر گيا، حالانكہ ميں شادى كر كے اس تكليف دہ زندگى والے ماحول سے دور ہو چكى ہوں ليكن ميں والدہ اور بھائيوں كے غم اور پريشانى ميں پريشان ہوئے بغير نہيں رہ سكتى، كيونكہ وہ اب تك پريشان ہيں جس كے نتيجہ ميں ميرے خاوند كے ساتھ معاملات پر بھى اثرپڑتا ہے، حالانكہ ميرا خاوند ميرا احترام بھى كرتا ہے.
ليكن جب وہ اكثر اوقات پريشان ديكھتا ہے تو اس كا صبر جاتا رہتا ہے وہ خيال كرنے لگتا ہے كہ ميں ماحول كو سوگوار بنانا پسند كرتى ہوں، برائے مہربانى مجھے بتائيں كہ كيا كروں ؟
اسى طرح ہم سب بہن بھائى والد صاحب كے برے سلوك كى بنا پر ان كا احترام نہيں كر سكتے، ہميں اپنے اس بغض كو ختم كرنے كے ليے كيا كرنا ہوگا ؟
يہ علم ميں رہے كہ ہم والد صاحب كا احترام كرنے كى كوشش تو كرتے ہيں، ليكن والد صاحب كسى كا احترام نہيں كرتے، اور انہيں مشكل درپيش ہے كہ وہ اپنے سے افضل شخص كو ناپسند كرتے ہيں، اور ان ميں ايك اور چيز پائى جاتى ہے كہ وہ اپنے آپ كو امتياز كرنے اور اونچا ہونا پسند كرتے ہيں يعنى وہ چاہتے ہيں كہ لوگ يہ سمجھيں كہ وہ بہت مالدار ہيں حالانكہ والد صاحب تو لوگوں كے مقروض ہيں، برائے مہربانى ميرى مدد فرمائيں كہ ہميں كيا كرنا چاہيے ؟
اضافہ کی تاریخ: 2013-03-21
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/418105
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 2 )
1.
والد نے بيٹى اور اس كى ماں سے برا سلوك كيا تو بيٹى نے كينہ و بغض ركھا اور يہ چيز اس كے اور خاوند كے تعلقات پر اثرانداز ہوئى
214.3 KB
: والد نے بيٹى اور اس كى ماں سے برا سلوك كيا تو بيٹى نے كينہ و بغض ركھا اور يہ چيز اس كے اور خاوند كے تعلقات پر اثرانداز ہوئى.pdf
2.
والد نے بيٹى اور اس كى ماں سے برا سلوك كيا تو بيٹى نے كينہ و بغض ركھا اور يہ چيز اس كے اور خاوند كے تعلقات پر اثرانداز ہوئى
2 MB
: والد نے بيٹى اور اس كى ماں سے برا سلوك كيا تو بيٹى نے كينہ و بغض ركھا اور يہ چيز اس كے اور خاوند كے تعلقات پر اثرانداز ہوئى.doc
Go to the Top