محرمات (حرام اشیاء وامور)

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: محرمات (حرام اشیاء وامور)
زبان: اردو
تاليف: محمد صالح المنجد
ترجمہ : شکیلہ قمر
نظر ثانی: أبو عدنان محمد منير قمر - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.mohammedmunirqamar.comمحمد منیر قمر ویب سائٹ
مختصر بیان: قارئین کرام!
ضُعفِ ایمان ، بُعد از اسلام ، تقلید مغرب، بے خدا تہذیبِ فرنگ اور شُتربے مہار میڈیا کی یلغار کے نتیجے میں مسلم معاشرے میں بھی ایسےبکثرت امور وافعال اور اشیاء واعمال نہ صرف رائج بلکہ جڑیں پکڑچکے ہیں ،جو نہ صرف ناجائز وممنوع یا مکروہ کہے جانے کے لائق ہیں، بلکہ وہ صریحاً حرام ہیں ۔اور لوگوں کی انکے بارے میں لاپرواہی کا یہ عالَم ہے کہ انتہائی لا ابالی پن سے بے محابا ان کا ارتکاب کیا جاتا ہے ،جیسے کہ وہ معمولی صغیرہ یا ہلکے پھلکے گناہ بھی نہیں ،بلکہ مباحات ہوں ، جبکہ وہ حرام وکبیرہ اور انتہائی خطرناک ومہلک ہیں۔ ان ہلاکت خیز گناہوں کی ایک معتد بہ تعداد کا تذکرہ معروف اسلامی اسکالر شیخ محمد بن صالح المنجد-حفظه الله- نے اپنی مختصر مگرجامع ومانع کتاب[محرَّمات استهان بها الناس- يجب الحذر منها- ] میں اپنے مخصوص علمی اور بڑے دردمندانہ انداز سے کیا ہے۔
کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردوزبان میں منتقلی کا کام محترمہ شکیلہ قمر-حفظہا اللہ -نے سر انجام دیا ہے،اور نظرثانی ،تنقیح وتہذیب اورمفید حواشی وتعلیق سے اسےابوعدنان محمد منیرقمر –حفظہ اللہ- نے زینت بخشا ہے۔
اضافہ کی تاریخ: 2012-12-03
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/408126
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
مُحرَّمات (حرام اشیاء وامور)
2.7 MB
: مُحرَّمات (حرام اشیاء وامور).pdf
Go to the Top