بدعات اوران کاشرعی پوسٹ مارٹم

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: بدعات اوران کاشرعی پوسٹ مارٹم
زبان: اردو
تاليف: أحمد بن حجر أبو طامي
ترجمہ : رئیس الاحرار ندوی
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام
مختصر بیان: بعض غفلت شعار لوگوں کی نیک نیتى کی بنا پر یا دین میں بگاڑپیدا کرنے کا ارادہ رکھنے والے بعض مفسدہ پردازلوگوں کے سبب زمانہ قدیم سے مسلمانوں میں بدعات کی ایجاد اوران پرعمل کا سلسلہ جاری ہے-ان گمراہ کن بدعتوں کی ترویج بعض علمائے سوء اورارباب تصوف کے ذریعہ ہوئی جودنیاوى منافع کےلئے عوام کی قیادت کے شائق ہوتے ہیں، بنابریں یہ لوگ بہت سی بدعات کے داعی بن گئے اوراپنے پرکشش پروپیگنڈوں کے ذریعہ بدعات کی اشاعت کرتے رہے-کبھی یہ لوگ بدعتوں کو ذکراللہ اور فنا فی اللہ سے تعبیرکرتے ہیں،كبھی انہیں حبّ نبوى کا لبادہ پہنادیتے ہیں، کبھی ان بدعات کو اولیاء مقربین اورصالحین کی محبت کے سانچے میں ڈھال لیتے ہیں- کبھی سادہ لوح عوام کے سامنے ان بدعتوں پر ایسی خوارق عادات چیزوں کی ملمع کاری کردیتے ہیں جن کی بنیاد فریب وشعبدہ بازی پرہوتی ہے- یا پھرنباتات اورگھاس پھوس نیزجانوروں کے خواص کے علم سے کام لے کرایسی چیزیں تیارکرلیتے ہیں جوجاہل آدمی کی نظرمیں کرامات معلوم ہوتی ہیں- جیسا کہ بعض لوگ آگ کے اثرکو روکنے والے بعض روغن بدن پرمَل کرآگ کے اندرگھس جاتے ہیں یا کسی شیطانى منترکے ذریعہ سانپ پکڑلیتے ہیں یا شیاطین کوتابع بناکران کے خلاف ِعادت کوئی بھی کام آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں یا پھرشیاطین ہی ان سے اس طرح کے کام کراڈالتے ہیں وغیرہ وغیرہ- چنانچہ ان بدعات سے آگاہ کرنے اوران پر قدغن لگانے کیلئے شیخ احمد بن حجرآل بوطامی –رحمہ اللہ –نے "بدعات اورانکا شرعی پوسٹ مارٹم" نامی کتاب تالیف فرمائی-اس کتاب میں حقیقی طور پر موضوع سے متعلقہ تمام مواد کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں عقائد و عبادات سے متعلق بہت سی بدعات کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے قواعد کا تذکرہ موجود ہے جو اس موضوع پر بنیادی اصول کا درجہ رکھتے ہیں۔جہاں اہل بدعات کے شبہات کا ذکر اوران کا مدلل رد موجود ہے وہیں بدعت کی تمام اقسام کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی تشریعی حیثیت کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ کتاب کا خاتمہ مختلف ابواب میں وارد شدہ موضوع احادیث کے مجموعہ پر کیا گیا ہے جس نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
اضافہ کی تاریخ: 2012-08-12
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/397964
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
بدعات اوران کاشرعی پوسٹ مارٹم
9.8 MB
: بدعات اوران کاشرعی پوسٹ مارٹم.pdf
متعلقہ عناوین ( 10 )
Go to the Top