اسلامی پیغام کے اوّلیں علمبردار(مُشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک نظر)

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: اسلامی پیغام کے اوّلیں علمبردار(مُشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک نظر)
زبان: اردو
تاليف: محب الدین الخطیب
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام
مختصر بیان: صحابہ کرام اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریمﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔ پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔ صحابہ کرام کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔ لیکن بعض لوگوں نے صحابہ کرام کے باہمی اجتہادی اختلافات کو سامنے رکھ کر ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دینا شروع کر دی ہے۔ مشاجرات صحابہ کے بارے میں امت نے ہمیشہ محتاط موقف اختیار کیا ہے اور ان کے باہمی اختلافات کو حسن ظن پر محمول کر کے صحابہ دشمنی سے امکانی حد تک اجتناب کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلامی پیغام کے اولین علمبردار " مصر کے معروف عالم دین علامہ سیّد محب الدین الخطیب رحمۃ اللہ علیہ کی عربی تصنیف "حملۃ رسالۃ الاسلام الأوّلون" کا اردو ترجمہ ہے جس کی سعادت محترم محمد اسلم سیف فیروز پوری نے حاصل کی ہے۔ مولف رحمہ اللہ نے اس کتاب میں مشاجرات صحابہ پر بڑی اہم گفتگو کی ہے۔اللہ تعالیٰ مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ) تقدیم: پروفیسرغلام حریری رحمہ اللہ۔
اضافہ کی تاریخ: 2015-10-07
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/2775925
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
اسلامی پیغام کے اوّلیں علمبردار(مُشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک نظر)
3.3 MB
: اسلامی پیغام کے اوّلیں علمبردار(مُشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک نظر).pdf
Go to the Top