www.mercyprophet.orgنبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے تعارف کا عالمی پروگرام سائٹ

مصادر مادہ کا بیان
عنوان: www.mercyprophet.orgنبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے تعارف کا عالمی پروگرام سائٹ
مختصر بیان: یہ ایک عالمی پروگرام ہے جو عملی طور ایک مخصوص ٹیم کی طرف سے زیر عمل آیا ہے جس کی سرپرستی رابطہ عالم اسلامی کررہا ہے، اس ٹیم میں شرعی ماہرین، قانونی وکلاء،انجینئر،اور میڈیا کے لوگ شامل ہیں۔
اس پروگرام نے ذرائع اعلام اور بلاگزوفورمز میں ںشر کردہ باتوں کو جمع کرکے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے تعارف ،ان کی نصرت و دفاع کے بارے میں ایک مخصوص خطہ ولائحہ عمل تیار کیا ہے۔اور یہ پروگرام ثقافتی واخباری پہلوؤں پر توجّہ مرکوز کرتا ہے،اور متبادل احترام پر مبنی تہذیبوں کی بات چیت وڈائلاک کو تفعیل کرتا ہے۔ یہ ہمارے لئے اپنی باتوں کو جلدی پیش کرنے میں ایک عظیم موقع ہے جو دوسرے موقع پر مکرّر نہیں ہوگا۔ اللہ کی برکت سے اس پروگرام نے اپنے پہلے ہی سال میں بہت ساری کامیابیاں حاصل کیں،اور آئندہ سالوں میں بہت ساری بلند پروازیوں کے حصول کا متمنی ہے۔
اس پروگرام کے اہم اغراض ومقاصد: امت پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے حق کی ادنیٰ ادائیگی کے ساتھ ساتھ معاشرہ کے مختلف شریحات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت کی شرف میں شرکت کا موقع فراہم کرنا،سارے عالم میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا بہترین تعارف پیش کرنا،نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت ودفاع کرنا،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے والے حملوں کا مقابلہ کرنا،نبی پاک کی شخصیت اور ان کی رسالت کے بارے میں عالمی ذرائع ابلاغ کو مختلف میسر زبانوں میں علمی مضامین فراہم کرنا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت میں رحمت ورواداری ،عدل وانصاف اور بہترین اخلاقی پہلوؤں کو نمایاں کرنا،ہدایت کے پیاسوں، حقیقت کے طلبگاروں کی مدد کرنا، اور انہیں حق کی معرفت اور حقیقت تک رسائی حاصل ہونے والے مواد پیش کرنا،اس فیلڈ میں ملکی وعالمی سطح پر کی جانے والی بہترین کاوشوں کے درمیان تنسیق کرنا۔
اس پروگرام کی اہم سرگرمیاں: غیرمسلموں کونبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے متعارف کرانے کے لئے کتابیں وپمفلٹیں تیار کرنا،نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے تعارف کے سلسلے میں انٹرنٹ پر اہم عالمی زبانوں میں ویب سائٹ تیار کرنا۔ مخصوص اعلامی پروگرام تیار کرنا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے تعارف کے بارے میں اسلامی وغیر اسلامی ملکوں میں کانفرنسیں،سیمیناریں،نمائشیں،اوردورات قائم کرنا،نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے تعارف سے متعلق قضایا کے مناقشہ کے لئے وفود بھیجنا اور ان کا استقبال کرنا۔
برائے رابطہ واستفسار: نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے تعارف کا عالمی پروگرام، رابطہ عالم اسلامی
Riyadh office telephone: 0096614806267 transfers 31, 33.29 Fax: 0,096,614,806,267 Ext 36 E-mail: [email protected] PO Box: 361 199 Postal Code: 11313
اضافہ کی تاریخ: 2015-01-18
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/806774
Go to the Top