مختصر صحیح بخاری

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: مختصر صحیح بخاری
زبان: اردو
تاليف: احمد بن عبد اللطیف زبیدی
ترجمہ : حافظ عبد الستّار حمّاد
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام
مختصر بیان: زیر نظر کتاب نویں صدی ہجری کے ایک عظیم محدث امام زین الدین احمد بن عبد اللطیف زبیدی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف لطیف ہے، جس میں انہوں نے صحیح بخاری کی صرف مرفوع متصل احادیث کا انتخاب فرمایا ہے۔ امام بخاری ایک ایک حدیث فقہی مسائل کے استنباط کی خاطر، بعض دفعہ دس دس، بیس بیس جگہ لے آئے ہیں لیکن امام زبیدیؒ نے محنت اور کوشش کرکے اس تکرار کو ختم کیا ہے اور حدیث کو صرف ایک دفعہ ایسے باب کے تحت درج کیا ہے جس کے ساتھ اسکی مطابقت بالکل واضح اور نمایاں ہے۔ اس کے خاطر انہوں نے امام بخاری کی بعض کتب اور بے شمار ابواب بھی حذف کردئے ہیں، اسی طرح طوالت سے بچنے اور حفظ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے حدیث کی سندوں کو بھی حذف کردیا ہے۔ اس عظیم کتاب کو حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ فاضل مدینہ یونیورسٹی نے نہایت ہی سلیس اردو میں منتقل کیا ہے، اور فتح الباری شرح صحیح البخاری اورعون الباري لحل أدلة البخاري جیسے اہم کتاب سے استفادہ کرکے اہم مقامات پر جامع اور مختصر فوائد ذکر کیا ہے۔ حافظ عبد العزیز علوی حفظہ اللہ نے ترجمہ کی نوک پلک کو درست کرکے کتاب کی افادیت کو دو چند کردیا ہے۔
اضافہ کی تاریخ: 2014-04-27
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/551698
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 2 )
1.
مختصر صحیح بخاری جلد 1
15.7 MB
: مختصر صحیح بخاری جلد 1.pdf
2.
مختصر صحیح بخاری جلد 2
13.8 MB
: مختصر صحیح بخاری جلد 2.pdf
Go to the Top