زبان کی تباہ کاریاں (کتاب وسنت کی روشنی میں)

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: زبان کی تباہ کاریاں (کتاب وسنت کی روشنی میں)
زبان: اردو
تاليف: سعيد بن علي بن وهف قحطاني
ترجمہ : مولانا عبدالرحمن عامر
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام
مختصر بیان: زبان کی تباہ کاریاں : زبان کی آفتیں انسان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں ؛ کیونکہ اس کے لئے حرام کھانے، ظلم، زنا، چوری، ڈاکہ ، شراب خوری وغیرہ گناہوں سے بچنا آسان ہے لیکن زبان کے شر سے بچنا بہت مشکل ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات نیک، صالح اور زاہد انسان لا پرواہی سے اللہ کو ناراض کر دینے والا کوئی ایسا جملہ منھ سے ادا کر بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے وہ ستّر سال کی مسافت کے برابر آگ کی گہرائی میں جا گرتا ہے۔ قابل افسوس کی بات ہے کہ بہت سے متّقی اور پرہیزگار لوگ جو ظلم ، برائی اور بے حیائی سے تو مکمل اجتناب کرتے ہیں مگر ان کی زبانیں بڑی بے فکری ولا پرواہی سے زندوں اور مُردوں کی توہین وتحقیر میں لگی رہتی ہیں۔
افراد ومعاشرہ اور امّت اسلامیہ پر زبان کے انہی مہلک اثرات وخطرات سے خبردار کرنے کیلئے فاضل مصنّف ڈاکٹر سعید بن وہف قحطانی ۔حفظہ اللہ۔ نے کتاب وسنت اور اقوال سلف کی روشنی میں زیر تبصرہ کتاب تالیف فرمائی ہے۔ اور مولانا عبد الرحمن عامرفاضل مدینہ یونیورسٹی نے اسے اردو قالب میں ڈھال کر اردو داں طبقہ کیلئے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا ہے ۔ رب کریم فاضل مصنف، مترجم ، مراجع ، ناشر کو جزائے خیردے، اور جملہ قارئین کے لئے اس کتاب کے نفع کو عام کرے اور ہم سب لوگوں کو زبان کی آفتوں سے محفوظ رکھے ۔آمین!
اضافہ کی تاریخ: 2014-04-07
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/488436
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
زبان کی تباہ کاریاں (کتاب وسنت کی روشنی میں)
3.1 MB
: زبان کی تباہ کاریاں (کتاب وسنت کی روشنی میں).pdf
Go to the Top