خاوند كے معاملات تبديل ہو چكے ہيں اور حرام كا ارتكاب كرنے لگا ہے، بيوى كو كيا كرنا چاہيے ؟

فقہ وفتاوی مادہ کا بیان
عنوان: خاوند كے معاملات تبديل ہو چكے ہيں اور حرام كا ارتكاب كرنے لگا ہے، بيوى كو كيا كرنا چاہيے ؟
زبان: اردو
مفتی: محمد صالح المنجد
اصدارات: انٹرنٹ پر سوال وجواب کا اسلامی سائٹ
مختصر بیان: ميرى شادى كو دس برس ہو چكے ہيں، اور ميرے دو بيٹے اور ايك بيٹى ہے، ميرى شادى محبت كى شادى تو نہيں تھى، ليكن ميں اپنے خاوند سے بہت زيادہ محبت كرتى ہوں؛ كيونكہ شادى كے ابتدا ميں خاوند ميرى بہت عزت كرتا اور ہر معاملہ ميں مجھ سے مشورہ كرتا تھا، اور ميرے ساتھ الفت و محبت كى باتيں كرتا حتى كہ ميں اسے مكمل طور پر محبوب جاننے لگى.
صريح بات ہے كہ وہ نماز باجماعت مسجد ميں جا كر ادا كرتا تھا، اور ہر معاملہ ميں ميرى معاونت كرتا، حتى كہ بچوں كى تعليم و تربيت اور گھر كے كام كاج ميں بھى ميرا ہاتھ بٹاتا ليكن شادى كے چار برس بعد اس كے دوسرے نوجوان لڑكوں سے تعلقات بننا شروع ہوئے.
اور اچانك انكشاف ہوا كہ وہ تمباكو نوشى كرنے لگا ہے جس سے مجھے بہت دكھ اور صدمہ ہوا، اس نے مجھ سے وعدہ كيا كہ وہ دوبارہ ايسا نہيں كريگا، ليكن شديد افسوس كے ساتھ كہنا پڑتا ہے كہ وہ اب تك تمباكونوشى كر رہا ہے، اور اس كا اتنا عادى ہو چكا ہے كہ صبح كے وقت روزانہ كيفے جا كر حقہ پيتا ہے.
جب ميں اسے روكتى ہوں تو وہ مجھ پر چيخنے چلانے لگتا ہے كہ مجھے اس كے معاملات ميں دخل اندازى نہيں كرنى چاہيے، يہ بھى علم رہے كہ وہ ميرے حقوق ميں بھى كوتاہى كر رہا ہے، اور بچوں كے حقوق بھى صحيح طور پر ادا نہيں كرتا، اپنے دوست و احباب كے ساتھ بہت زيادہ مشغول رہتا ہے، بلكہ صبح گھر سے نكلتا ہے تو رات كے آخرى حصہ ميں ہى واپس پلٹتا ہے.
ميں نے اس موضوع ميں اس كے خاندان والوں كو بھى شامل كرنے كى كوشش كى كہ وہ اسے سمجھائيں ليكن اس كا بھى كوئى فائدہ نہيں ہوا، وہ كسى كى بات سنتا ہى نہيں، ميں اس سلسلہ ميں بہت پريشان ہوں، كيونكہ وہ ميرے ساتھ بہت زيادہ عصبيت كا معاملہ كرنے لگا ہے اور بات بات پر غصہ ہونا شروع ہو جاتا ہے.
ليكن اپنے دوستوں كے ساتھ ہنستا اور مذاق كرتا رہتا ہے ان سے خوش رہتا ہے، اسى طرح اگر ہم اسے كہيں كہ ہم سب اكٹھے كہيں گھومنے جاتے ہيں تو وہ راضى نہيں ہوتا، اور اگر ہمارے ساتھ كہيں چلا بھى جائے تو بالكل خاموش رہتا ہے اور كسى سے بات تك بھى نہيں كرتا، موبائل كے ساتھ ہى لگا رہتا ہے يا تو ميسج كرتا ہے يا پھر فون پر بات چيت، يہ اس حد تك تھا كہ ابتدائى طور پر تو ميں خيال كرنے لگى كہ اس كے ميرے علاوہ كسى اور كے ساتھ بھى تعلقات ہيں.
ليكن اس كے تصرفات كے مطابق تو ميں يہى سمجھتى ہوں كہ وہ اپنے دوستوں كے ساتھ مشغول رہتا ہے، ميں اس سے ہر طرح محبت كرتى ہو اور دل و جان سے چاہتى ہوں.
ملاحظات: وہ مسجد ميں نماز ادا كيا كرتا تھا، ليكن اب كئى نمازيں تو وہ ادا ہى نہيں كرتا، وہ مجھے اكثر طور پر مجروح كرتا اور ميرى اہانت كرتا رہتا ہے، اولاد كے سامنے مجھے غصہ ہوتا اور چيختا ہے، بلكہ كسى بھى شخص كے سامنے ميرى بےعزتى كر ديتا ہے اور ميرے جذبات كا خيال بھى نہيں كرتا كہ كسى دوسرے كے سامنے ذليل كر رہا ہے.
اكثر طور پر وہ تمباكونوشى كے عادى نوجوانوں كے ساتھ ٹور پر جاتا ہے، اپنے لباس وغيرہ پر فضول خرچى اور اسراف كا مرتكب ہوتا ہے، ليكن اسے گھريلو اخراجات اور ضروريات كى كوئى فكر نہيں كہ گھر ميں كيا چيز كم ہے يا كچھ لانا ہے اس پر قرض بہت زيادہ ہے، اور اس كے پاس كوئى قيمتى چيز تك نہيں رہى.
يہ علم ميں رہے كہ ميں كام كرتى اور اپنے اخراجات خود برداشت كرتى ہوں، گھر كا كرايہ بھى ديتى ہوں، اور گھر كى ملازمہ كى تنخواہ بھى ميرے ذمہ ہے، اور گھر كى اكثر ضروريات بھى پورى كرتى ہوں، ليكن اسے كوئى فكر ہى نہيں مجھے بتائيں كہ ميں اس كے ساتھ معاملات ميں كيا طريقہ اختيار كروں ؟
اضافہ کی تاریخ: 2013-03-24
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/418695
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 2 )
1.
خاوند كے معاملات تبديل ہو چكے ہيں اور حرام كا ارتكاب كرنے لگا ہے، بيوى كو كيا كرنا چاہيے ؟
233.5 KB
: خاوند كے معاملات تبديل ہو چكے ہيں اور حرام كا ارتكاب كرنے لگا ہے، بيوى كو كيا كرنا چاہيے ؟.pdf
2.
خاوند كے معاملات تبديل ہو چكے ہيں اور حرام كا ارتكاب كرنے لگا ہے، بيوى كو كيا كرنا چاہيے ؟
2 MB
: خاوند كے معاملات تبديل ہو چكے ہيں اور حرام كا ارتكاب كرنے لگا ہے، بيوى كو كيا كرنا چاہيے ؟.doc
مزید ( 6 )
Go to the Top