شادى شدہ شخص كئى ايك صلاحيات كا مالك ہے ليكن بدنظمى عدم ٹھراؤ كا شكار ہے

فقہ وفتاوی مادہ کا بیان
عنوان: شادى شدہ شخص كئى ايك صلاحيات كا مالك ہے ليكن بدنظمى عدم ٹھراؤ كا شكار ہے
زبان: اردو
مفتی: محمد صالح المنجد
اصدارات: انٹرنٹ پر سوال وجواب کا اسلامی سائٹ
مختصر بیان: مجھے اصل ميں اپنى مشكل كا صحيح طور پر علم نہيں ہو پا رہا! ! ! ميں تيس برس كى عمر كا جوان ہوں اور شادى شدہ ہوں، الحمد للہ ميرى ايك بيٹى بھى ہے، اور ميں بدنظمى كا شكار ہوں، اور انتہائى طور پر عدم كنٹرول ركھتا ہوں.
الحمد للہ مجھ ميں بہت سارى صلاحيات پائى جاتى ہيں ميں شاعر بھى ہوں، اور قصہ گو بھى، اور تاليف بھى كر سكتا ہوں، اور ٹى اور سٹيج ڈرامے پر كرنے كا بھى ملكہ ركھتا ہوں اور ادب شعر و شاعرى ميں بھى يدطولى ركھتا ہوں، اور تاريخ اور ثقافت ميں بھى.
اور واقعہ كو سمجھنے كى صلاحيت بھى ہے، اور حافظہ بہت تيز ہے، جلد حفظ كر ليتا ہوں، اور ياداشت بھى بہت قوى ہے، ليكن اس كے باوجود اپنى پڑھائى اور تعليم ميں سست ہوں، حالانكہ ميں اچھے نمبر حاصل كر كے امتيازى حيثيت حاصل كر سكتا ہوں ليكن !
مجھے نيند اور سستى و كاہلى سے بہت عشق ہے، كبھى كبھار ہى كوئى كام مكمل كر پاتا ہوں، اور بعض اوقات تو ميرى اميديں خيال كى حدود سے بھى تجاوز كر جاتى ہيں، ميں سب كچھ ہى بننا چاہتا ہوں.
مثلا جب تاريخ كى كوئى كتاب پاتا ہوں تو مجھے يقين ہونے لگتا ہے كہ ميں امام طبرى كى طرح مؤرخ بن جاؤں گا، اور جب ميں ٹى وى ميں كسى عالم كو ديكھتا ہوں اور وہ مجھے اچھا لگتا ہے تو ميں يہ فيصلہ كرتا ہوں كہ ميں ايسا طالب علم بنوں گا كہ لوگ اس كى طرف اشارے كريں گے.
ليكن كچھ عرصہ بعد جب ميں كوئى قصيدہ پڑھتا ہوں تو كہتا ہوں ميں امت كا ايك بہت بڑا شاعر بنوں گا، اسى طرح آپ ديكھيں گے كہ ايك ہى دن ميں يہ فيصلہ كرتا ہوں كہ ميں دنيا ميں سب سے عظيم شخص بنوں گا، اور ہر چيز كا اصل اور ميں يہ بنوں ايسا بنوں گا.
عجيب بات ہے كہ ميں بعض اوقات پينٹنگ كرتا ہوں اور اس سلسلہ ميں پلاننگ بھى كرتا ہوں اور پروگرام بھى بناتا ہوں يہ سب كچھ كسى كى نقالى ميں نہيں ہوتا بلكہ سب كچھ اپنى جانب سے ہى ابتدائى طور پر كرتا ہوں، ليكن يہ كاغذ پر سياہى ہى بن كر رہ جاتى ہے.
حالانكہ مجھے يقين ہوتا ہے كہ اگر ميں اس پلاننگ كا چوتھائى بھى كر لوں جس حالت ميں ہوں اس سے بہت زيادہ بہتر بن سكتا ہوں، اور اس سے بھى زيادہ عجيب و غريب بات يہ ہے كہ ميں تربيت كے ميدان ميں ايك امتيازى حيثيت كا مالك ہوں، اور اس ميں كوئى دوسرا ميرا مقابلہ نہيں كر سكتا، ميں كيمپ كے جس گروہ اور فريق كا ميں سربراہ بن جاؤں وہ ہر چيز ميں پہلى پوزيشن حاصل كرتا ہے، ليكن اپنى تربيت نہيں كر سكا، ميرا سامان اور لباس ہميشہ ہى بكھرا سا رہتا ہے اور كبھى منظم نہيں ہوا.
ہر چيز بكھرى سى رہتى ہے اور ميں اسے مرتب نہيں كر سكتا، اور نہ ہى كوئى نظام ركھتا ہوں، ميں يہ محسوس كرتا ہوں كہ منظم لوگ تو اپنى زندگى ميں ايك ربوٹ كى طرح ہيں جو صرف اپنے كام پورے كرتے ہيں.
ميں بہت زيادہ خيالى پلاؤ اور سپنے ركھنے والا شخص ہوں، ليكن فى الواقع كچھ بھى نہيں ہوتا، صراحت كے ساتھ كہتا ہوں كہ اب ميں معطل ہو كر رہ گيا ہوں، ميں نے يونيورسٹى چھوڑ دى ہے، دس برس قبل ميں نے ميٹرك كيا تھا اور پھر يونيورسٹى ميں داخلہ ليا اور كئى ايك كالجز ميں منتقل ہوتا رہا....
اور خيراتى اور تعاونى اداروں ميں بھى كام كرتا رہا ہوں اور جب كوئى كام لوں تو اس ابتدا ميں سب سے زيادہ بہتر ہوتا ہوں، ليكن جلد ہى اسے چھوڑ كر نكل جاتا ہوں، اور ميرے بارہ ميں اس بات كا سب كو علم ہو چكا ہے، اس ليے اب كوئى كام مجھے سونپا ہى نہيں جاتا، حالانكہ انہيں علم ہوتا ہے كہ ميں كوئى بھى كام اچھے طريقہ سے سرانجام دينے كى صلاحيت ركھتا ہوں.
تقريبا ميرى عمر تيس برس ہو چكى ہے، ليكن ميرى آمدنى كا كوئى ذريعہ نہيں ہے حالانكہ ميں شادى شدہ ہوں اور پھر بھى كوئى نصيحت حاصل نہيں كر سكا، ميرى حالت بہت ہى تنگ ہے، اور ميں اس كو حل كرنے ميں بہت سنجيدہ ہوں، اللہ ہى مدد كرنے والا ہے، برائے مہربانى آپ كوئى حل بتائيں ؟
اضافہ کی تاریخ: 2013-03-24
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/418582
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 2 )
1.
شادى شدہ شخص كئى ايك صلاحيات كا مالك ہے ليكن بدنظمى عدم ٹھراؤ كا شكار ہے
242.1 KB
: شادى شدہ شخص كئى ايك صلاحيات كا مالك ہے ليكن بدنظمى عدم ٹھراؤ كا شكار ہے.pdf
2.
شادى شدہ شخص كئى ايك صلاحيات كا مالك ہے ليكن بدنظمى عدم ٹھراؤ كا شكار ہے
2 MB
: شادى شدہ شخص كئى ايك صلاحيات كا مالك ہے ليكن بدنظمى عدم ٹھراؤ كا شكار ہے.doc
Go to the Top