خاوند ديندار اور بيوى سے محبت كرتا ہے ليكن بيوى اس سے جاذبيت نہيں ركھتى

فقہ وفتاوی مادہ کا بیان
عنوان: خاوند ديندار اور بيوى سے محبت كرتا ہے ليكن بيوى اس سے جاذبيت نہيں ركھتى
زبان: اردو
مفتی: محمد صالح المنجد
اصدارات: انٹرنٹ پر سوال وجواب کا اسلامی سائٹ
مختصر بیان: ميرى كچھ عرصہ قبل شادى ہوئى ہے، ليكن ميں اس شادى پر خوش اور سعادتمند نہيں، اور ميرے خاوند ميں كوئى عيب نہيں ہے، يا پھر كوئى نفرت والى چيز بھى نہيں ہے، بلكہ وہ صوم و صلاۃ كا پابند ہے اور نمازيں مسجد ميں ادا كرتا اور اخلاق جميلہ كا مالك بھى ہے، اور اللہ كا تقوى كرنے كى كوشش كرتا ہے.
مشكل يہ ہے كہ ميں اس سے محبت نہيں كرتى، حالانكہ ميں ہميشہ يہى چاہتى تھى كہ كسى دين كا التزام كرنے والے شخص سے شادى كروں، ہو سكتا ہے ميں نے يہ رشتہ قبول كرنے ميں جلد بازى سے كام ليا ہو كيونكہ ميں شادى سے قبل اس شخص كو اچھى طرح نہيں جانتى تھى.
اور عقد نكاح كے عرصہ ميں بھى بعض اوقات محسوس كرتى تھى كہ مجھے يہ رشتہ قبول نہيں كرنا چاہيے، مجھے خدشہ ہے كہ اندھيرے مستقبل ميں اس سے عليحدہ نہ ہو جاؤں ليكن ميں ابھى تك متردد ہوں.
صرف ايك چيز مجھے مطئمن كرتى ہے كہ ميں نے شادى سے قبل استخارہ كيا تھا، مجھے معلوم نہيں ہو رہا كہ اب ميں اس حالت ميں كيوں ہوں، اور آيا كيا يہ حقيقتا امتحان تو نہيں ہے، يا كہ ميں نے يہ غم خود اپنے آپ پيدا كيا ہے.
اور كيا ميں اس شعور اور احساس كے ہوتے ہوئے يہ شادى مكمل بھى كر سكوں گى يا نہيں اور اس سے اپنى اولاد پيدا كر سكوں گى، اور وہ بڑے ہوں گے، اور كيا ميرى اس شخص كے ساتھ زندگى راضى و خوشى بسر ہوگى جس پر ميں راضى ہى نہيں.
يا مجھے يہ سب كچھ بھول كر بغير كسى شعور اور احساس كے اپنے اس خاوند كے ساتھ زندگى بسر كرنى چاہيے!
اضافہ کی تاریخ: 2013-03-24
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/418568
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 2 )
1.
خاوند ديندار اور بيوى سے محبت كرتا ہے ليكن بيوى اس سے جاذبيت نہيں ركھتى
207.3 KB
: خاوند ديندار اور بيوى سے محبت كرتا ہے ليكن بيوى اس سے جاذبيت نہيں ركھتى.pdf
2.
خاوند ديندار اور بيوى سے محبت كرتا ہے ليكن بيوى اس سے جاذبيت نہيں ركھتى
2 MB
: خاوند ديندار اور بيوى سے محبت كرتا ہے ليكن بيوى اس سے جاذبيت نہيں ركھتى.doc
Go to the Top