بے پرد لڑكى سے شادى كى رغبت ركھنا

فقہ وفتاوی مادہ کا بیان
عنوان: بے پرد لڑكى سے شادى كى رغبت ركھنا
زبان: اردو
مفتی: محمد صالح المنجد
اصدارات: انٹرنٹ پر سوال وجواب کا اسلامی سائٹ
مختصر بیان: ميں عرب نوجوان ہوں اور اپنى عرب ثقافت يا جسے حسن خلق اور ادب كا نام ديا جاتا ہے پر قائم ہوں، ليكن يہ اسلامى التزام كے ساتھ كوئى صلہ نہيں ركھتا، وہ اس طرح كہ ہمارے رسم و رواج موسيقى و مرد و عورت كا اختلاط اور سودى بنكوں كے ساتھ لين دين كوئى تعارض نہيں ركھتے، ميں نے اپنے ہى رسم و رواج قائم ركھنے والى ايك لڑكى سے منگنى كى ہے اس كا خاندان بہت مدت سے ہمارے دوست خاندان ميں سے ہے، سب ہى اس شادى كى مبارك ديتے ہيں، جو كہ ہم ميں معروف ہے، ہم دونوں ہى اچھے اخلاق كے مالك ہيں، افسوس كے ساتھ مشكل يہ درپيش ہے كہ جب سے ميں نے اسلام ميں شادى كے احكام كا مطالعہ شروع كيا ہے، ميں نے عورتوں كے ساتھ اختلاط ميں كمى اور مسجد ميں نماز كى ادائيگى، اور داڑھى بڑھانى شروع كر دى ہے، اور سودى بنكوں كے ساتھ لين دين بھى ختم كر ديا ہے، اور موسيقى بھى نہيں سنتا.
اس بنا پر اب دونوں خاندان ہى مجھے تشدد پسند اور بنياد پرست قرار دينے لگے ہيں، مگر وہ جس پر ميرا رب رحم كرے، اور اب وہ اس لڑكى كو بھى مجھ سے ڈرانے اور خوفزدہ كرنے لگے ہيں، حالانكہ وہ مجھ سے بہت زيادہ محبت كرتى ہے، اور كئى بار اس نے سب كے سامنے اس كى صراحت بھى كى ہے.
لڑكى بھى اسلامى تعليمات كا التزام كرنا چاہتى ہے، ليكن وہ بعض اشياء مثلا نقاب پہننا يا چہرہ ڈھانپنے كى استطاعت نہيں ركھتى، خاندان والوں كے ليے طبعى طور پر يہ اشياء تشدد اور غلو فى الدين شمار كى جاتى ہيں، تو كيا ميں ايسى لڑكى كو چھوڑ دوں جو اخلاق حيمدہ كى مالك ہے، اور ادب والى بھى ہے، اور نماز اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت شدہ دعاؤں اور اذكار كا بھى التزام كرتى ہے، اور اسلامى تعليمات كے التزام كى كوشش كرتى ہے، اور مجھ سے محبت بھى كرتى ہے، اور اس علانيہ طور پر بھى كہتى ہے، مجھے چھوڑنا نہيں چاہتى، ليكن بعض دينى امور مثلا چہرے كا پردہ نہيں كر سكتى، ميں ايسى لڑكى كو چھوڑ كر كوئى اور ملتزم لڑكى تلاش كروں، ليكن مجھے اس كے خاندان اور اس كے سلوك كا علم نہ ہو، اور اس كے متعلق ميرا حكم صرف اس سے جان پہچا نركھنے والوں سے سن كر ہى ہو ؟
اضافہ کی تاریخ: 2013-03-21
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/418125
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 2 )
1.
بے پرد لڑكى سے شادى كى رغبت ركھنا
196.4 KB
: بے پرد لڑكى سے شادى كى رغبت ركھنا.pdf
2.
بے پرد لڑكى سے شادى كى رغبت ركھنا
2 MB
: بے پرد لڑكى سے شادى كى رغبت ركھنا.doc
Go to the Top