شیخ عبد القادر جیلانیؒ اور موجودہ مسلمان

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: شیخ عبد القادر جیلانیؒ اور موجودہ مسلمان
زبان: اردو
تاليف: ابوالحسن مبشّر احمد ربّانی
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.siratulhuda.comصراط الہدی ڈاٹ کام
مختصر بیان: شیخ عبد القادر جیلانیؒ اور موجودہ مسلمان :
شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے نام سے کون واقف نہیں۔ علمی مرتبہ،تقوی اور تزکیہ نفس کے حوالہ سے شیخ کی بے مثال خدمات چہار دانگ عالم میں عقیدت و احترام کے ساتھ تسلیم کی جاتی ہے۔مگر شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے فرط عقیدت میں شیخ کی خدمات وتعلیمات کو پس پشت ڈال کر ایک ایسا متوازی دین وضع کررکھا ہے جو نہ صرف قرآن وسنّت کےصریح منافی ہے بلکہ شیخ کی مبنی برحق تعلیمات کے بھی منافی ہے۔اس پر طُرّہ یہ کہ اگر ان عقیدت مندوں کو ان کی غلوکاریاں سے آگاہ کیا جائے تو یہ نہ صرف اصلاح کرنے والوں سے برہم ہوتے ہیں بلکہ انہیں اولیاء ومشائخ کا گستاخ قرار دے کر مطعون کرنے لگتے ہیں۔ زیر مطالعہ كتاب میں مشہورمحقّق وعالم دین شیخ ابوالحسن مبشّرأحمد ربّانی -حفظہ اللہ- نے شیخ عبدالقادرجیلانیؒ کا عقیدہ ومسلک بیان کرکے، انکے عقیدت مندوں کی غلو کاریوں کا علمی و تنقیدی جائزہ لیا ہے۔
آپ نےکتاب کو بنیادی طور پر تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ،پہلا باب،شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مستندسوانح حیات پر مشتمل ہے،دوسرے باب میں شیخ کے عقائد ونظریات اور دینی تعلیمات کے بارے میں بحث کی ہے جب کہ تیسرے باب میں ان غلط عقائد کی بھرپور نشاندہی کی ہے جنہیں شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے شعوری یا غیر شعوری طور پر عوام میں پھیلا رکھا ہے۔
اضافہ کی تاریخ: 2012-11-15
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/407224
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
شیخ عبد القادر جیلانیؒ اور موجودہ مسلمان
2 MB
: شیخ عبد القادر جیلانیؒ اور موجودہ مسلمان.pdf
Go to the Top