حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ، تفسیر ودروس

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ، تفسیر ودروس
زبان: اردو
تاليف: فضل الهي ظهير
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام
مختصر بیان: زیر تبصرہ کتاب’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ، تفسیر ودروس‘‘ پروفیسر فضل الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی واقعہ قربانی پر مشتمل تفصیلی کتاب ہے۔ پروفیسر صاحب نےاس قصہ کوسمجھنے سمجھانے اوراس میں موجود دروس اور عبرتوں سے فیض یاب ہونے اور دوسروں کوفیض کرنے کےلیے اس کتا ب کومرتب کیا ہے۔ انہوں نے اس قصہ سےمتعلقہ آیات کی تفسیر اوران سے اخذ کردہ دروس اور عبرتوں کے تحریر کرنے میں معتمد تفسیروں سے استفادہ کیا ہے۔ اور ضعیف احادیث اوراسرائیلی روایات سے کلی طور پر اجنتاب کیا ہے کیوں کہ ثابت شدہ تھوڑی معلومات غیر ثابت شدہ زیادہ معلومات سے کہیں بہترہیں۔ مصنف موصوف نے قصہ سے متعلقہ آیات پندرہ حصوں میں تقسیم کی کیں ہیں اور ہر حصے میں اس کی تفسیر اوراخذ کردہ دروس بیان کیے گئے ہیں۔ بیان کردہ دروس کی مجموعی تعداد بتیس ہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب انتہائی جامع اور مستند ہے۔ اللہ تعالیٰ پروفیسر صاحب کی تمام دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات قبول فرمائے۔(آمین)
اضافہ کی تاریخ: 2016-09-06
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/2810906
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
کی قربانی، تفسیر و دروس
3.9 MB
: کی قربانی، تفسیر و دروس.pdf
Go to the Top