قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے

کتابیں مادہ کا بیان
عنوان: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے
زبان: اردو
تاليف: محمود بن احمد بن صالح الدوسری
ترجمہ : حافظ عبد الرحمن ناصر
نظر ثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات: www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام
مختصر بیان: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے : قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا معجز کلام ہے جس کا ایک ایک لفظ فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم کا بے تکلف طرز تخاطب انسان کے عقل و شعور کو جھنجوڑتا اور اللہ تعالیٰ کی بندگی پر آمادہ کرتا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کے گوناگوں مسائل کی بنیادی وجہ قرآن کریم کے ساتھ اس وابستگی کا ختم ہونا ہے جو کبھی مسلمانوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا۔ ہمارے گھروں میں قرآن مجید تو موجود ہے لیکن ان کو کھولنے کی زحمت کرنا ایک مشکل امر بن چکا ہے۔ زیر نظر کتاب مسلمانوں کے دل میں قرآن کریم کی عظمت کا چراغ روشن کرنے کے لیے تصنیف کی گئی ہے تاکہ بھولا بھٹکا راہی صراط مستقیم کا مسافر بن جائے۔ مصنف نے سب سے پہلے قرآن کی عظمت کے دلائل پیش کیے ہیں اور قرآن کا تعارف قرآن ہی کی آیات مقدسہ سے کرایا ہے اس کے بعد دلائل و براہین کی روشنی میں یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ قرآن کریم قیامت تک کے لیے زندگی کے ہر تقاضے کا جواب دینے کے جوہر سے آراستہ ہے۔ کتاب کے آخر میں بے خبر انسانوں کو حق کی طرف دعوت دی گئی ہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف محمود بن احمد الدوسری ہیں۔ کتاب کا سلیس اور رواں اردو ترجمہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصرحفظہ اللہ نے انجام دیا ہے۔ نہایت ہی مفید علمی رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔ ناشر: دارالسلام،لاہور
اضافہ کی تاریخ: 2016-05-12
مختصر لنک: http://IslamHouse.com/2804608
اس عنوان کی ترتیب ودرجہ بندی درج ذیل زمرہ جات میں کی گئی ہے
اس کارڈ کا مندرجہ ذیل زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے: عربي زبان
آئٹم کے ساتھ منسلک ( 1 )
1.
قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے
7.5 MB
: قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے.pdf
Go to the Top